بنگال میں بی جے پی کے لئے آر ایس ایس کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

بنگال میں بی جے پی کے لئے آر ایس ایس کی مہم

کلکتہ
یو این آئی
2016میں ہونیوالے مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات سے قبل بی جے پی کے امکانات کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے آر ایس ایس نے ریاست بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت آر ایس ایس ریاست بھر میں ہر ایک گھر تک قومیت کے پیغام کو پہنچایاجائے گا ۔ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم اکھل بھارتیہ سیوا پرمکھ کے سابق سربراہ اور قومی پرچارک سیتا رام کیڈالیہ کی قیادت میں بنگال کے دیہی علاقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے اور آر ایس ایس کے قومیت کے ایجندے سے ریاست کے عوام کو باخبر کرایاجائے گا ۔ کیڈالیہ نے9اگست2012ء میں کنیا کماری سے ملک بھر میں قومیت کی مہم چلائی تھی اور ملک کی تمام ریاستوں کا دورہ کیا تھا اب اسی طرز پر ستمبر سے ریاست میں مہم کا آغاز کیاجائے گا اور سال کے اخیر تک اس مہم کو مکمل کرلیاجائے گا ۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد بی جے پی بیک فورڈ پر پہنچ چکی ہے ۔ اسی وجہ سے اب آر ایس ایس نے2016کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بہتر پوزیشن میں لانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس عوامی مہم کو کئی مرحلوں میں چلایاجائے گا ، پہلے مرحلے میں سیتا رام جی16ستمبر کو بیر بھوم کے رام پور ہاٹ کے ناک پور گاؤں کاد ورہ کریں گے ۔ بیر بھوم آر ایس ایس کے ذرائع کے مطابق سیتا رام جی کی قیادت میں کالیتھا ، کھرون، مالار پور مہیا پور اور راج نگر گاؤں میں گھر گھر جاکر آر ایس ایس کے قومیت کے نظریہ سے آگاہ کرایاجائے گا اور ملک کی ترقی کے راستے بتائے جائیں گے ۔ اس مہم کے تحت کیڈالیہ کی قیادت میں ہر دن10کلو میٹر تک یاترا کیاجائے گا اور گاؤں میں میٹنگ اور جلسے منعقد کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر کیدالیہ نے ایک نعرہ بھی دیاہے۔ بھارت کو جانو، بھارتیہ بنو، اور بھارت کو وشو گرو بناؤ۔ پہلے مرحلے میں بیر بھوم کے بعد بانکوڑا ، پرولیا اور بردوان میں یاترا کیاجائے گا اور نومبر سے سال کے اخیر تک شمالی و جنوبی24 پرگنہ اور شمالی بنگال میں یاترائے نکالئے جائیں گے ۔2012ء میں آر ایس ایس کی نگرانی میں بھارت پریکر مایاترا نکالاگیا تھا جس میں15,070کلو میٹر کا احاطہ کیا گیات ھا اور گجرات ، مہاراشٹرا اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں کے1,250گاؤں میں اس مہم کو پہنچایا گیا تھا ، جنوبی بنگال آر ایس ایس کے یونٹ کے جنرل سکریٹری جشنو باسو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگال کے ووٹرس مارکسی نظریہ اور مارکیٹ حامی نظریات کے درمیان پس رہے ہیں جب کہ اس ملک اور شہر کا مفاد صرف ترقی کے ایجنڈے میں پوشیدہ ہے ۔

RSS to Help BJP in 'Bengal Mission 2016'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں