یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریند رمودی نے آج رکھشا بندھن تہوار پر کئی بچوں اور خواتین کی میزبانی کی۔ یہ تہوار ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ سیاسی سر گرمیوں کو وقفہ دیتے ہوئے سیاستدانوں نے یہاں جوش وخروش سے یہ تہوار منایا ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں تمام بہنوں کی حفاظت کے لئے دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ یہ تہوار منانے ہری دوار جارہے ہیں ۔ وزیر داخلہ سشما سوراج نے مرکزی وزیر ایم وینکیانائیڈو کو راکھی باندھ کر تہوار منایا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنی قیام پر بچوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج رکھشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تہوار عوام کے درمیان محبت میں اضافہ کرے گا ۔ سونیا گاندھی نے اس تہوار کو عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے والا اور بھائی بہن کی محبت کا تہوار قرار دیا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمیشہ کی طرح یہ تہوار عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اور احترام میں اضافہ کرے گا۔
President, PM greet nation on Raksha Bandhan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں