لکھوی کی ضمانت کو پاکستان کی جانب سے دوبارہ چیلنج کا امکان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-04

لکھوی کی ضمانت کو پاکستان کی جانب سے دوبارہ چیلنج کا امکان نہیں

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان ہوسکتا ہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کو دوبارہ چیلنج نہ کرے ۔ ایک سینئر عہدہ دار نے آج درخواست ضمانت کی تنسیخ کے لئے حکومت کی ذاتی کمزوری کے حوالے سے یہ بات کہی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کی تکمیل کے لئے گزشتہ اپریل میں دو ماہ کی قطعی مدت طئے کی تھی اور لکھوی کی ضمانت منسوخ کرنے کی حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔ ہائیکورٹ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ وسط جون کے قریب دو ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ اگر اس کیس کو مکمل کرنے میں ناکام ہوجائے تو لکھوی کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی ۔ تاہم ہائی کورٹ کی مقررہ مہلت کو گزر کر دیڑھ ماہ ہارہا ہے ۔ لیکن لکھوی کی ضمانت کو دوبارہ چیلنج کرنے کے حکومت کے منصوبہ کے تعلق سے سرکاری طور پر کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔ حکومت کے ایک سینئر عہدہ دار نے شناخت مخفی رکھنے کی خواہش پر بتایا حکومت کی جانب سے لکھوی کی درخواست کو دوبارہ چیلنج کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ بنیادی طور پر ہائی کورٹ نے بھی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا تھا کہ اگر لکھوی کے وکلا ئے صفائی اس کیس میں تاخیر کے ذمہ دار پائے جائیں تو عدالت اس کی ضمانت مسترد کردے گی تاہم زمین پر صورتحال بالکل مختلف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاخیر کی ذمہ داری استغاثہ کی ٹیم کے بعض ارکان کے حصہ میں آتی ہے ۔

Pakistan govt may not re-challenge Lakhvi's bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں