چینی معیشت میں سست روی- دنیا کی کئی معیشتیں متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-25

چینی معیشت میں سست روی- دنیا کی کئی معیشتیں متاثر

بیجنگ
رائٹر
چین کی مرکزی اسٹاک مارکٹ کے انڈیکس میں آج8.5فیصد کمی دیکھی گئی ۔ دنیا کی اس دوسری سب سے بڑی معیشت کی سست روی نے خدشات پیدا کردئیے ہیں کہ اس کے باعث دنیا کی دیگر بڑی معیشتیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں ۔ آج شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس3,209.91پوائنٹس تک گر گیا ۔ اس کمی ک ااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ چین کی اسٹاک مارکٹ میں رجسٹرڈ زیادہ کمپنیوں کو10فیصد تک نقصان اٹھانا پڑا ۔ اس کمی کے باعث2015ء کے دوران اسٹاک مارکٹ میں ہونے والی تمام تر بہتری کا اثر ختم ہوگیا ہے تاہم یہ گزشتہ برس کے مقابلہ میں اب بھی40فیصد زائد ہے ۔ شنگھائی اسٹاک مارکٹ میں یہ کمی اور چینی معیشت کی اس سست روی کے منفی اثرات آج یوروپی اسٹاک مارکٹس میں بھی دیکھے گئے ۔ برطانیہ کےFTSE100انڈیکس میں2.3فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ فرانس کےCAC40انڈیکس میں2۔2فیصد گراوٹ ہوئی جب کہ جرمنی کاDAXانڈیکس بھی2۔5فیصد گر گیا ۔ قبل ازیں سست روی کے اثرات آج ایشیائی بازار حصص میں بھی دیکھے گئے ۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں5۔2فیصد کی کمی ہوئی جب کہ جاپان کاNikkei225انڈیکس 4.6فیصد گرا۔ ادھر آسٹریلیا کےASX/200 S&Pمیں بھی مندی دیکھی گئی اور اس میں4۔1فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ جنوبی کوریا کےKospiانڈیکس نے2.5فیصد کا نقصان اٹھایا۔ خیال رہے کہ اختتام ہفتہ پر ابھرتی ہوئی اسٹاک مارکٹس مثلا مصر، دبئی اور سعودی عرب وغیرہ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ چینی معیشت میں سست روی کے تازہ شواہد کے بعد جمعہ کو یوروپ اور امریکہ میں بھی اسٹاکس کی فروکٹ کا رجحان حاوی رہا ۔ اسی باعثS&Pانڈیکس میں500پوائنٹس کی کمی ہوئی جو اس کے مجموعی حجم کا چھ فیصد بنتا ہے ۔2011ء کے بعد کسی ایک ہفتہ کے دوران یہ سب سے بڑی کمی ہے ۔ گزشتہ برس چینی معیشت کی شرح نمو7۔4فیصد رہی جو1990ء کے بعد کی کم ترین شرح تھی ۔ رواں برس معیشت میں بہتری کی یہ شرح مزید کم ہوئی ہے اور پہلے دو سہ ماہیوں کے دوران مجموعی طور پر یہ7.0فیصد ریکارڈ کی گئی۔ چینی معیشت کی شرح نمو بہت سے بڑے ممالک سے زائد ہے تاہم بیجنگ حکومت کی طرف سے اپنی کرنسی یو آن کی قدر میں کمی کے حالیہ فیصلہ نے عالمی سطح پر خدشات کو جنم دیا ہے کہ معیشت میں اصل بہتری شائد اس سے کہیں کم ہے جتنی سرکاری طور پر بتائی گئی ہے ۔

China's stock market plunges for the fourth straight day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں