پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کا 23 اگست کو دورۂ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-14

پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کا 23 اگست کو دورۂ ہند

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوال کے ساتھ بات چیتکے لئے اس ماہ کے اواخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ عزیز نے دورہ کنندہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں توثیق کرسکتا ہوں کہ میں قومی سلامتی مشیر ان کی بات چیت کے لئے23اگست کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے گزشتہ ماہروس کے شہر اوفا میں اتفاق کیا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرنے قومی مشیر ان سلامتی کو ملاقات کرنی چاہئے ۔ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی مذاکرات کو اس وقت معطل کردیا گیا جب پاکستانی سفیر نے دہلی میں کشمیری علاحدگی پسند قائدین سے ملاقات کی تھی۔2008ء میں ممبئی دہشت گرد حملہ کے بعد جامع مذاکرات بھی ہندوستان کی جانب سے روک دئیے گئے تھے۔ عزیز نے کہا کہ اگرچیکہ سیکوریٹی مذاکرات جامع مذاکرات کا احیا نہیں ہیں تاہم یہ ملاقات برف کو پگھلانے والی ثابت ہوگی ، کیوںکہ ہم کچھ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا ایقان ہے کہ مسائل کے پر امن حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ ہندوستان نے10جولائی کو دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران23-24اگست کو قومی سلامتی مشیر ان کی بات چیت کی تجویز رکھی تھی ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ان حکومت سیکوریٹی مذاکرات کے لئے ایجنڈا پر کام کررہی ہے ۔ ہند۔ پاک مذاکرات کوانتہائی اہم تصور کیاجارہا ہے ، کیوں کہ سرحد پار فائرنگ اور جموں و کشمیر سرحد پر گولہ باری نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر2003ء کی جنگی بندی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں ۔

Pakistan's National Security Advisor Sartaj Aziz to visit India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں