بن لادن نے حامیوں کو گاندھی کی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا تھا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

بن لادن نے حامیوں کو گاندھی کی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا تھا

لندن
پی ٹی آئی
اسامہ بن لادن نے1993میں کی گئی اپنی ایک تقریر میں گاندھی جی کی امن کی حکمت عملی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ امریکی اشیا کا بائیکاٹ کریں ، اور برطانوی حکومت کے خلاف ہندوستانی لینڈر کی جدو جہد سے تحریک حاصل کریں ۔ مرحوم القاعدہ لیڈر کے آڈیو ٹپس سے یہ بات ظاہر ہوئی ۔ بن لادن کو2001میں افغانستان میں امریکی حملہ کے بعد شہر قندھار سے راہ فرار اختیار کرنا پڑا جہاں وہ1997سے تھے۔ بن لادن کی رہائش گاہ سے کئی اشیا ضبط کی گئی تھیں جن مین1500کیسٹس بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں یہ کیسٹس سی این این کے ایک کیمرہ مین کے ہاتھ لگیں اور پھر مساچوسٹس میں واقعہ ولیمس کالج کے افغان میڈیا پراجکٹس تک یہ کیسٹس پہنچیں جہاں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے عربی ادب و تہذیب کے ماہر فلیگ ملر کی خدمات حاصل کیں ۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی۔ زائد از ایک دہائی بعد ملر نے اپنی تحقیق پر ایک کتاب لکھی جس میں اپنے منفر کلکشن کا تذکرہ کیا گیا۔ یہ ٹپس1960کی دہائی کے اواخر سے2001ء تک کے زمانہ پر مشتمل ہے جس میں زائد از 200افراد کی تقاریر شامل ہں جن میں بن لادن بھی ہیں۔ بن لادن نے اپنی تقریر میں کہا کہ گاندھی نے برطانیہ کے ساتھ جو حکمت عملی اپنائی، ہمیں امریکہ کے ساتھ ایسی ہی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ٹیپس کے مطابق اسامہ نے1996ء تک اپنی تقاریر میں تشدد کا تذکرہ نہیں کیا۔

Osama Bin Laden cited Mahatma Gandhi's boycott movement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں