شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے - 40 جنگجو ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے - 40 جنگجو ہلاک

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی سیکوریٹی فورس نے شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں فضائی حملے کئے جن میں چالیس جنگجو ہلاک ہوگئے۔ فوجی ذرائع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی طرف سے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر شوال وادی میں فضائی حملے کئے گئے جن میں چالیس جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ یہ حملے ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کل پاکستان میں صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ خود کش حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ان کے ساتھ اس حملے میں متعدد دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے۔ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد کے بعد فوج نے شوال وادی میں یہ فضائی حملے کئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی وادی شوال میں کی گئی جس میں متعد د عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں اور اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ ہوا ۔ یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائیلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھاجاتا ہے۔ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے گزشتہ سال15جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا۔

Air strikes kill 40 suspected militants in fresh N Waziristan blitz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں