انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی - او آئی سی کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی - او آئی سی کا اجلاس

ابو ظہبی
آئی اے این ایس، وام
تنظیم اسلامی تعاون( او آئی سی) کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو منعقد ہوگا جس کا مقصد انتہائی تشدد، مسلکی نفاق ، دہشت گردی اور اسلام سے خوف کے خاتمہ کی کوششوں کو مستحکم بنانے اور اظہار یکجہتی ہے۔ او آئی سی نے بتایا کہ تنظیم20برسوں سے پر تشدد انتہا پسندی کی مخالف اور اس کے انسداد کی کوششوں کی پابند رہی ہے ۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق او آئی سی ضابطہ اخلاق1994اور بین الاقوامی دہشت گردی سے مقابلہ سے متعلق او آئی سی کنونشن1999میں منظور کیا گیا تھا ۔ ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا جس میں متعلقہ سب مخصوص اور متعلقہ اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں او آئی سی کی حکمت عملی کے علاوہ پر تشدد دہشت گردی اور دہشت گردی کے اسباب ، دہشت گرد تنظیموں خے موقف کو غیر قانونی حیثیت دینے اور مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی، سائبر اور سماجی میڈیا کے خلاف زبردست فورس بننے کی ترغیب دینے پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ او آئی سی سکریٹری جنرل ایاز امین مدنی کے علاوہ او آئی سی سے وابستہ دیگر اداروں اور تنظیموں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

OIC to Hold Meeting to Intensify Efforts in Combating Extreme Violence, Terrorism, Sectarianism and Islamophobia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں