لالو یادو کے ایک ہزار تانگوں کو حقوق حیوانات گروپ کا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

لالو یادو کے ایک ہزار تانگوں کو حقوق حیوانات گروپ کا چیلنج

پٹنہ
آئی اے این ایس
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک ہزار ٹانگوں کے ساتھ جلوس نکالنے کے آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے عظیم منصوبہ کو حقوق حیوانات گروپ کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے ۔ حیوانات کے ساتھ اخلاقی سلوک (پیٹا) نامی تنظیم کے ارکان نے جانوروں کے استعمال کے خلاف الیکشن کمیشن سے مداخلت کی اپیل کی ۔ اس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہائی ٹیک رتھوں کے جواب میں کئے گئے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔ پیٹا انڈیا کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پوروا جوشیپورا نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئے اور آر جے ڈی کے منصوبہ کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ پیٹا نے کہا کہ یہ اقدام2012میں الیکشن کمیشن کی اس اڈوائزری کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا کہ انتخابی مہمات کے دوران سیاسی جماعتیں جانوروں کے استعمال سے گریز کریں ۔ گزشتہ ماہ راشٹریہ جماعتیں جانوروں کے استعمال سے گریز کریں ۔ گزشتہ ماہ راشٹریہ جنتادل کے صدر اعلان کیا تھا کہ غریب ترین فرد تک اپنی مہم کی رسائی کے لئے ٹم ٹم نامی گھوڑا گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی گرد آلود اور ناہموار سڑکوں کے لئے گھوڑا گاڑیاں موزوں سواری ہے اور اس سے پیسوں اور پٹرول و ڈیزل کی بچت بھی ہوگی ۔ انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا ہمیں دولتمندوں سے عطیات نہیں ملتے لہذا آر جے ڈی نے بی جے پی کی مشینی طاقت کو شکست دینے کے لئے گھوڑے کی طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہم کے لئے ہماری پارٹی کی جانب سے ہر حلقہ میں کئی ٹم ٹم استعمال کیے جائیں گے ۔ بہار کی243رکنی اسمبلی کے لئے انتخابات اکتوبر۔ نومبر میں متوقع ہیں ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے انتخابات کے لئے گزشتہ ماہ پارٹی کی ہائی ٹیک پریورتن رتھ مہم کا آغاز کیا تھا اور جی پی ایس سے لیس160رتھس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی ۔ یہ رتھ ہندی میں ایک ویڈیو فلم دکھائیں گے جس میں لالو پرساد اور ان کی بیوی رابڑی دیوی کی بہار میں15سالہ بد ترین حکمرانی پیش کی جائے گی۔

No horses for Lalu: PETA challenges his grand plan of 1000 horse cart procession

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں