ممبئی میں سوائن فلو کا قہر - 3 افراد لقمۂ اجل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

ممبئی میں سوائن فلو کا قہر - 3 افراد لقمۂ اجل

ممبئی
ایس این بی
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اس اعلان پر کہ شہر میں سوائن فلو یعنی ایچ1این 1 کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں میں تین مریض لقمہ اجل بن گئے اور 49نئے معاملات سامنے آئے ہیں تو سراسیمگی پھیل گئی ہے کیونکہ پہلے ہی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں سوائن فلو اور لیٹپو سپائرس کے مریضوں کی بھرمار ہے اور اگست میں228مریضوں کو داخل کیا گیا جن کی مجموعی تعداد2269ہوچکی ہے ۔
بی ایم سی محکمہ صحت کے چیف افسر نے جاری ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ نل بازار کے ایک مقیم کو11اگست کو قریبی جے جے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اس کے قلب پر اس کا شدید اثر اور کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا ۔ یہ مریض63سالہ عمر رسیدہ شخص تھا جب کہ دوسری موت74سال کا بتایا گیا ہے جو کہ پوائی کا شہری تھا۔ بی ایم سی کے مطابق اسے15اگست کو راجا واڑی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا اور17اگست کو اس کی موت واقع ہوگئی اسے ایچ1این 1 کا انفیکشن ہوگیا تھا اور اس کی سانسیں اکھڑ گئیں۔ بتایاجاتا ہے کہ اسی طرح چمبور کی ایک دو سالہ بچی کی موت بھی راجا واڑی اسپتال میں ہوئی۔ اسے15اگست کو اسپتال لایا گیا اور علاج کے دوران17اگست کو اس کی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے کہ ممبئی میں سوائن فلو اور لیٹپو کے ڈھائی ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ اور جمعہ کو سانتا کروڑ میں پانچ سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ ان اموات سے بی ایم سی کے محکمہ صحت کے اقدامات کی قلعی کھل گئی ہے ۔ جانے کے نتیجے میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر33اور لیپٹو اسپائرس کی 18ہوچکی ہے، دونوں بیماریوں میں اب تقریبا60سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے بی ایم سی کے محکمہ صحت تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے ۔ اور شہریوں میں سراسیمگی پھیل چکی ہے ۔ بی ایم سی نے شہر متاثرہ علاقوں اور خصوصاً مضافات کے علاقوں میں گھر گھر سروے شروع کردیا ہے ۔ گزشتہ روز لیٹپو کے چھ نئے اور سوائن فلو کے59مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ فی الحال سوائن فلو2269اور لیٹپو کے100سے زائد مریض زیر علاج ہیں ۔ بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اب تک1312گھر کا سروے کیا گیا اور اس کے تحت6234افراد کی جانچ کی گئی ہے۔ 150کو طبی ہدایات دی گئی ہیں اور باقی افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا جن میں بخار کے14مریض تھے ۔ جنہیں اسپتال میں داخل کیا ہے ۔ اور باقی کو طبی مشورے اور آرا دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کئی علاقوں میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ گھر میں نلوں کا پانی ابال کا استعمال کریں ۔

Mumbai: Swine flu claims three more lives in five days

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں