کولکاتا بڑا بازار کے گودام سے دھماکہ خیز اشیا کا ذخیرہ برآمد - 7 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-18

کولکاتا بڑا بازار کے گودام سے دھماکہ خیز اشیا کا ذخیرہ برآمد - 7 افراد گرفتار

کولکاتا
ایس این بی
سی آئی ڈی نے کولکاتا کے بڑا بازار کے اسٹینڈرڈ روڈ میں واقع ایک گودام سے کثیر مقدار میں دھماکہ خیز اشیا برآمد کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گودام سے امونیم، نائیٹریٹ، سلفر ، الومینم پاؤڈر اور 20کلو ڈرم برآمد کیا ہے۔ پتہ چلا کہ ڈرم کے اندر میٹل پاؤڈر ہے ۔ سی آئی ڈی ذرائع نے کہا کہ برآمد ہوئے دھماکہ خیز اشیا کو ملا کر خطرناک قسم کا بم بنایاجاسکتا تھا ۔ ایک افسر نے کہا کہ دھماکہ خیز اشیا کی برآمدگی رگھوناتھ گنج سے دھماکہ خیز اشیا برآمدگی معاملہ میں گرفتار پنکج گورائی کی نشاندہی کی گئی ۔ اس نے پوچھ گچھ کے دوران گودام کے بارے میں بتایا تھا ۔ اسے پہلے ہی جوڑا بگان سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ابھی وہ پولیس ریمانڈ پر ہے۔ حالانکہ یہ پتہ نہیں ہوسکا کہ اتنی کثیر مقدار میں کولکاتا میں دھماکہ خیز اشیا جمع کرنے کا مقصد کیاتھا اور ان کا کہاں استعمال ہونا تھا ۔ یاد رہے کہ پہلے سے ہی ماؤ نوازوں کی طرف سے کوکلاتا یا جنگل محل میں بڑا حملہ کا خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا ۔ لیکن ایسا حادثہ نہیں ہوا تاہم آج یوم آزادی کی تقریبات کے ٹھیک دوسرے دن ایشیا میں خوردہ اور تھوک ساموں کے سب سے بڑے بازار بڑا بازار میں 22کلو گرام سے زیادہ مقدار میں دھماکہ خیز اشیا کی بر آمدگی نے انتظامیہ کے ہوش اڑا دئیے ۔ لیکن خوش قسمتی یہ رہی کہ اتنے خطرناک مادوں کی وجہ سے بڑا بازار جیسے ازدہام اور بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں کوئی حادثہ نہیں ہوا ۔ اندازہ کیاجارہا ہے کہ بڑا بازار کے اس گودام سے برآمد ہوئے دھماکہ خیز اگر ان کا استعمال ہوجاتا تو بڑابازارتباہ ہوسکتا تھا۔ ایک طرف دھماکہ خیز اشیا کا ذخیرہ اور دوسری طرف دہشت گرد تنظیم ایل ٹی ٹی آئی (لٹے) کے مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں کوئی تعلق ہے کہ نہیں پولیس کو فی الحال یہ سوال پریشان کررہا ہے ۔ معاملہ کی سچائی تفتیش کے بعد سامنے آئے گی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ بڑا بازار تباہ کن حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم گرفتار پنکج کو لے کر دوپہر بعد اسٹینڈرڈ روڈ پہنچی اور ایک گودام میں چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران گودام سے تقریبا 6کیونٹل امونیم نائٹریٹ، پانچ کیونٹل سلفر،20کلو الیومنیم پاؤڈر برآمد ہوا ۔ اس کے ساتھ ہی20کلو کا ڈرم بھی برآمد ہوا میٹل پاؤڈر ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔ واضح ہو کہ اڑیسہ کے باشندہ پنکج جو دھماکہ خیز اشیا کی سپلائی کا کاروبار کرتا ہے اور اسے پولیس نے رگھوناتھ گنج معاملہ میں گرفتار کیا تھا ۔ اس نے ہی سی آئی ڈی کو بڑا بازار کے اسٹینڈر روڈ میں واقع گودام کے بارے میں بتایا جہاں سے اتنی مقدار میں دھماکہ خیز اشیا برآمد ہوئی ہے ۔ اب پنکج گورائی سے پوچھ گچھ ہورہی ہے کہ کیوں جمع کیا گیا تھا ۔ وہیں دوسری طرف کولکاتا کے بڑا بازار میں واقع ایک گودام سے اتنی کثیر مقدار میں دھماکہ خیز اشیا کی برآمدگی سی آئی ڈی کے لے ایک کامیابی مانی جارہی ہے ۔

West Bengal Police on Sunday recovered 22 sacks full of explosive substances from a godown on Strand Road in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں