پی ٹی آئی
اسرائیل اور شام کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ بان کیمون نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ جارحیت میں کمی لاتے ہوئے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کسی بھی لڑائی سے اعتراض کریں ۔ جب کہ اس خطہ میں پہلے ہی کشیدگی کا ماحول ہے ۔ سکریٹری جنرل بان کیمون نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے احتراز کریں جس سے اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندہ خطرہ میں پڑ سکے اور استحکام میں خلل پڑے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔20اگست کو جنگ بندی کی لائن سے شمالی اسرائیل میں راکٹ داغے گئے جو قریاۃ شمونہ علاقہ میں گر پڑے ۔ یہ کاروائی اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے جنگ بندی لائن پر کی جانیو الی فائرنگ کے جواب میں کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ڈس انگیج منٹ آبزرورس فورس( یو این ڈی او ایف)نے فوری طور پر اسرائیل افواج اور شام عرب مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ صورتحال کی شدت میں کمی لائیں جہاں فی الحال خاموشی تھی ۔ یو این ڈی او ایف کا قیام سیکوریٹی کونسل کی جانب سے عمل میں لایا گیا جس کا مقصد شام اور اسرائیل کے درمیان1973کے بعد سے جنگ بندی کی نگرانی کی جاسکے ۔ اس کے بعد سے اب تک آبزرور فورس اس علاقہ میں موجود ہے اور جنگ بندی کی نگرانی کررہی ہے۔
UN chief Ban Ki-moon asks Israel, Syria to de-escalate tensions
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں