فرانس - ٹرین پر مسلح شخص کا حملہ - 3 مسافر زخمی حملہ آور گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

فرانس - ٹرین پر مسلح شخص کا حملہ - 3 مسافر زخمی حملہ آور گرفتار

پیرس
رائٹر
فرانس کے دارالحکومت پیرس سے ایمسٹرڈیم جانے والی مسافر ٹرین میں مسلح شخص پر قابو پانے کے بعد اسے پولیس کے حوالہ کردیا۔ مسلح شخص نے شمالی فرانس کے قریب میں ٹرین میں فائرنگ کرنے کے لئے بندوق تانی ہی تھی کہ ٹرین میں سوار امریکی مسافروں نے اسے فوری دبوچ لیا۔ ٹرین پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق مراقش سے ہے اور اس کی عمر26برس ہے ۔ مسلح شخص کو حراست میں لینے کے بعد انسداد دہشت گردی کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حملہ آور پر قابو پانے والے تین امریکی شہریوں میں سے دو کا تعلق امریکی فوج سے ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی شہریوں کے اقدام کو سراہا ہے ۔ ملزم کے پاس سے کلاشنکوف، چاقو اور ایک آٹو میٹک پستول اور اس کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ فرانسیسی عہدیدار نے کہا کہ تین زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ زخمی ہونے والے ایک شخص کو گولی لگی جب کہ دوسرے پر چاقو سے وار کیا گیا ۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق کل شام5:45بجے پیش آیا۔ فرنسیسی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں کو حراست میں لئے گئے شخص کے بارے میں معلومات تھیں اور مشتبہ حملہ آور نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافروں کی ہمت و حوصلہ اور فوری رد عمل پر صدر اوباما نے فخر و تحسین کا اظہار کیا ہے ۔ ان مسافروں میں شامل امریکی فوج کے افراد نے حملہ آور کو قابو کرلیا۔ اسی دوران فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو قابو کرنے والے مسافر امریکی فوجی تھے جو واش روم میں پستول کو لوڈ کرنے کی آواز سننے کے بعد حرکت میں آئے اور جیسے ہی مسلح شخص واش روم سے باہر نکلا، اسے پکڑ لیا گیا ۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک مسافر نے بتایا کہ حملہ کے وقت میں اپنی نشست کے نیچے چھپ گئی ۔ حملہ آور کو قابو میں کرنے والا کوئی بھی مسافر یونیفارسم میں ملبوس نہیں تھا ۔ واقعہ کے بعد سوشیل میڈیا تصاویر پر جاری کی گئی ہیں ۔ ایک تصویر میں زخمی شخص ٹرین کے فرش پر پڑا ہے۔ فرانس میں ریل کمپنی کے مطابق ٹرین میں554افراد سوار تھے ۔ اس واقعہ کے بعد کئی مسافر ٹرینوں کو تاخیر کا سامنا ہے ۔ فرانس میں شدت پسندی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور چارلی ہیبڈو میگزین اور یہودی سوپر مارکیٹ میں مسلح افراد کے حملہ میں17افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
دریں اثنا واشنگٹن سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ بارک اوباما نے فرانس میں ایک تیز رفتار ٹرین میں ایک بندوق بردار پر قابو پانے کی مہم میں شامل امریکی فوجیوں کی بہادری اور سمجھ بوجھ کی تعریف کی ہے ۔ فرانس کے عہدیداروں نے کہا کہ پیرس کی طرف آنے والی ریل گاڑی میں مشین گن سے لیس ایک بندوق بردار نے تین افراد کو زخمی کردیا لیکن ٹرین میں سفر کررہے امریکی فوجی اور دیگر مسافروں نے اس بندوق بردار کو کنٹرول کرلیا ۔ وائٹ ہاؤز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے حملہ آور پر قابو پانے والے امریکی فوجیوں اور مسافروں کی بہادری اور دانشمندی کی تعریف کی ہے ۔

French train shooting: Three injured after gunman opens fire on Amsterdam to Paris train, and is apprehended by US military members

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں