پیٹھ بیڑ ضلع پریشد کے معلم نے ہائی اسکول طالبات کے مکمل تعلیمی خرچ کی ذمہ داری قبول کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

پیٹھ بیڑ ضلع پریشد کے معلم نے ہائی اسکول طالبات کے مکمل تعلیمی خرچ کی ذمہ داری قبول کی

Beed-Zilla-Parishad-teacher
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ذریعے ’ سرو شکشا ابھیان ‘ اور ’ راشٹریہ مادھیمک شکشا ابھیان ‘ کے تحت اسکولی تعلیم سے محروم طلباء و طالبات کو تعلیم کی صدر راہ میں لانے کی خاطرکروڑوں روپئے خرچ کرکے بے شمار اسکیمات عمل میں لائیں جا رہی ہیں۔لیکن پھر بھی اقلیتی طبقہ خاص طور پر مسلم طبقہ کے خط افلاس سے نیچے کے خاندان، معاشی طور پر کمزور خاندان اور اسی طرح روز کما کر روز کھانے والے مسلم خاندانوں کی لڑکیاں خراب معاشی حالات کے چلتے جماعت ہفتم یا ہشتم تک ہی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسکولی تعلیم کا سلسلہ ترک کر دیتے ہیں ۔ان مذکورہ خاندانوں کی طالبات تعلیم سے محروم نہ رہے اس غرض سے ضلع پریشد اردونسواں ہائی اسکول کے معلم بیگ اعجازاحمد نے کل36طالبات کا جماعت نہم اور دہم کا کل تعلیمی خرچ اور اسکول کو آنے کئے درکار ایٹو خرچ اپنے ذمہّ لیا ہے۔بیگ اعجازاحمد کی جانب سے ان طالبات کو ان دو سالوں کے دوران یونیفارم،کتابیں،بیاض،کمپاس باکس،اسکول بیگ، پریکٹیکل بیاض، پانی کی بوتل، قلم، لنچ باکس، شوز و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائیگا۔اعجاز بیگ احمد سر کے اس قدم سے ان طالبات میں جہاں اسکول آنے کے لئے نئی امید جاگ گئی وہیں محنت کے ساتھ پڑھائی کرکے اپنی تعلیمی قابلیت کو بلندی پر پہنچانے کا عزم ان طالبات کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر منعقد تعلیمی اشیاء کے تقسیمی پروگرام میں ایجوکیشن افسرششی کانت ہنگونی کر سمیت صحافی قاضی مخدوم، شیخ رضوان اور شرد کاٹکر ،آشیش شندے بطور مہمانان موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق بابو شاہ مسجد سے متصل ضلع پریشد نسواں اسکول میں منعقد پروگرام کا آغاز طالبہ صالحہ رئیس نے تلاوت قران مجید سے کیا۔36طالبات کے دوسال کا مکمل تعلیمی خرچ اٹھانے کی ذمہ داری قبول کرنے والے معلم بیگ اعجاز احمد نے اپنے اس اقدام کی ضروت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات سے کمزور خاندانوں کی بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور انھیں ان کے عزائم تک پہنچانے میں تعاون کرنے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اس موقع پر ایجوکیشن افسر ششی کانت ہنگونیکر نے بیگ اعجاز احمد کے اس اقدام کی ستائش کی اور ان طالبات کو مختلف تعلیمی اشیاء کی خریدی کی لئے اپنی جانب سے نقد 5ہزارروپئے پیش کئے ساتھ ہی سید نوید الزماں کی جانب سے اسکول کو جاری تعاون کے لئے اظہار تشکر کیا۔پروگرام میں پیٹھ بیڑ ضلع پریشد کے صدر مدرس ممتاز ہاشمی اور قاضی مخدوم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں مزکورہ تمام طالبات ان کے سرپرست حضرات، دیگر مہمان طارق الزماں، ابراہیم شیخ، غفار بھائی، سلیم بھائی ،شیخ رئیس ، وہاب پٹیل، اساتذہ شیلیش لہانے، اناّ صاحب لہانے، بیدرے،وویکانند شیلکے، مناکشی بھوج، نفیس باجی، سمیّہ باجی، نکہت باجی، شریمتی واگھمارے، بی آر شندے، خادم قمر الدین، کانڑے میجر، جئے شری،اوشا کھٹانے، سنگیتا دھمال و دیگر موجود تھے۔

Beed Zilla Parishad teacher took responsibility of fee of 36 high school students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں