یو اے ای ہندوستان کا اہم شراکت دار - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-14

یو اے ای ہندوستان کا اہم شراکت دار - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کو ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ یو اے ای کے دورہ کے دوران توانائی اور تجارت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔ مودی16اگست سے پورے یو اے ای کے دو روزہ دورے پر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ34سال میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یو اے ای کا پہلا دورہ ہوگا ۔ مودی نے کہا کہ میں اس دورے کے دوران توانائی اور تجارت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر زور دوں گا اور سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ یقین ہے کہ میرے اس دورے سے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی رشتے بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے شعبہ میں وی اے ای ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا شراکت دار ملک ہے جب کہ ہندوستان یو اے ای کا دوسرا بڑا شراکت دار ملک ہے ۔ ہندوستان کے25لاکھ سے زائد لوگوں نے یو اے ای کو اپنا گھر بنا لیا ہے اور وہ وہاں کی ترقی میں کافی تعاون کررہے ہیں ۔ دونوں ممالک بحری اور فضائی راستوں سے اچھی طرح سے جڑے ہوئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر یو اے ای کی ایک کامیاب اور دلچسپ کہانی ہے ۔ پوری دنیا اسی طرف کھنچی چلی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور سے یو اے ای میں کام کرنے والی ہندوستانی برادری سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور ے کے دوران یو اے ای کے سلطان شیخ محمد بن زائد النہیان، نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے ۔ وہ وہاں صد ر شہر جائیں گے جس کو سب سے کم کاربن کے اخراج والے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ پیر کو اپنی زندگی میں شاید پہلی بار کسی مسجد مین قدم رکھیں گے ۔ جب وہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہوں گے ۔ نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران ابو طہبی میں17اگست کو شاہی شیخ الزائد مسجد جائیں گے جو دنیا کی10سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے ۔ وہ اپنے یو اے ای دورہ کے دوسرے روز دبئی روانہ ہونے کے پہلے ابو ظہبی کی مشہور شاہی شیخ زائد مسجد جائیں گے ۔ دنیا کی سب سے بڑی10مساجد میں شامل اس مسجد کو ملک کا سب سے اہم تعمیراتی شاہکار خیال کیاجاتا ہے ۔ یہ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے خوبصورت مسجد ہے ۔ اس کی ڈیزائن اور تعمیر میں سنگ مرمر ، سونے، بیش قیمتی پتھروں ، کرسٹل اور چینی مٹی وغیرہ کا استعمال ہوا ہے ۔ اس میں ایک)(6000مربع میٹر 64583مربع فٹ) ہاتھ سے بنا ایرانی قالین بچھا ہوا ہے جس پر9ہزار لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ مسجد میں تمام ذات برادری ، مذاہب اور قومیت کے مہمانون کو داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

India wants UAE as top partner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں