وزیر اعظم کے دورہ یو اے ای کا آغاز - ابو ظہبی میں شاندار استقبال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

وزیر اعظم کے دورہ یو اے ای کا آغاز - ابو ظہبی میں شاندار استقبال

ابو ظہبی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دنیا کی تیسری بڑی مسجد تاریخی شیخ زائد مسجد جاتے ہوئے اپنے دو روزہ دورہ یو اے ای کا آغاز کیا اور مسجد کو انسانی کارنامہ اور اتحاد کی بہترین مثال قرار دیا۔اپنی آمد کے بعد مودی یہاں اپنے پہلے سرکاری پروگرام میں شیخ زائد مسجد گئے جو یو اے ای کی ایک مشہور مسجد ہے اور اپنے شاہکار اسلامی فن تعمیر کے لئے مشہور ہے ۔ وزیر اعظم جو کلین کرتا اور لال اسٹول پہنے ہوئے تھے مسجد میں تقریباً40منٹ گزارے اور عبادت گاہ میں7مختلف سائز کی82گنبدوں میں گہری دلچسپی لی یہ مسجد اندازا545امریکی ملین ڈالر کے خرچ سے تعمیر کی گئی تھی۔ انہیں مسٹر ان وینٹنگ برائے خارجی امور نے مسجد کی سیاحت کرائی مودی نے ویزیٹرس بک میں لکھا کہ مجھے اس شاندار عبادت گاہ کا دورہ کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے جو اپنے رقبہ اور حسن میں لاجواب ہے ۔ اس نے پوری دنیا کی صلاحیتوں اور تخلیق کو یکجا کیا ہے اور انسانی کارنامہ اور اتحاد کی بہترین مثال بنی ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ امن ، نیکی، ہم آہنگی، اور جامعیت کی علامت بنے گی جو دین اسلام کا ورثہ ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ آنے والی نسلوں کے لئے یو اے ای کے مرحوم سدر ہزہائینس شیخ زید بن سلطان النیہان کی غیر معمولی بصیرت یاد دلائے گی ۔ یو اے ای کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک النیہان اور مملکتی وزیر خارجی امور انور درگاش بھی مسجد میں موجود تھے۔ مودی نے ان کے ساتھ ایک سیلفی لی۔ کئی ہندوستانی مودی کو دیکھنے کے لئے مسجد پہنچے ۔ مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد یہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے ۔ اسے دنیا میں سنگ مرمر سے تعمیر کی سب سے بڑی مثال سمجھاجاتا ہے اس مسجد میں تقریبا40ہزارافراد کی گنجائش ہے ۔ یہ مسجد1996سے2007کید رمیان تعمیر کی گئی اسے یو اے ای کے پہلے صدر و بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النیہان سے موسوم کیا گیا ہے ۔مودی شیخ زید کے مقبرہ پر بھی گئے۔ قبل ازیں 34سال میں یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کا ابو ظہبی کے ولیعہد نے پروٹوکول سے انحراف کرتے ہوئے ایر پورٹ پر اپنے پانچ بھائیوں کے ساتھ استقبال کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے اس سال مئی کے مہینہ میں مراقش کے بادشاہ کا استقبال کیا تھا۔ یو اے ای کی قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت میں دہشت گردی اور سرمایہ کاری ایجنڈہ میں سرفہرست ہوںگے۔ مودی نے اپنی آمد کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ ہیلو یو اے ای میں اس دورہ کے تعلق سے پر امید ہوں مجھے یقین ہے کہ اس دورہ سے ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو تقویت پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہزہائینس شیخ محمد بن زید النیہان کی خیر سگالی کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے ایر پورٹ پر میرا استقبال کیا ۔ اس سے قبل اندرا گاندھی نے1981میں خلیجی ملک کا دورہ کیا تھا۔ یو اے ای میں وزیر اعظم کے دورہ کے سلسلہ میں جوش و جذبہ دیکھا گیا جہاں تقریبا26لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں ۔ امارات سے سالانہ تقریبا14بلین ڈالر کی رقم یہ ہندوستانی اپنے وطن کو بھیجتے ہیں ۔ مودی، جنرل زاید النہیان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ دوروزہ قیام کے دوران دبئی کے حکمراں اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ دبئی انٹر نیشنل اسپورٹس کامپلکس میں ہندوستانی برادری سے ان کے خطاب کا ایک بڑا پروگرام منعقد ہوگا ۔ ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان تقریبا59بلین ڈالر کی سالانہ تجارت ہے ۔ وزیر اعظمکے دورہ کے ایجنڈہ میں تجارت و معیشت کے شعبہ میں تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کی قیادت سے باہمی و تجارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کے بشمول مصروف ترین وقت گزاریں گے ۔یو اے ای نے آج ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات دارالحکومت میں پہلا مندر ہوگا ۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اہم خلیجی ملک کے دو دوزہ دورہ کا آغاز کیا ۔ مودی نے اس تاریخی فیصلہ کے لئے یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ دبئی میں دو مندریں ہیں لیکن ابو ظہبی میں ایک بھی مندر نہیں تھا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس وروپ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہندوستانی برادری کا لمبا انتظار ختم ہوا ہے۔ مودی کے دورہ کے موقع پر یو اے ای کی حکومت نے ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مودی نے یو اے ای میں کام کرنے والے ہندوستانی ورکرس تک پہنچتے ہوئے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی اور اس بارے میں بات چیت کی کہ حکومت ہند کس طرح ان کی مدد کرسکتی ہے ۔ مودی نے آئی کیاڈریسیدڈ یشیل لیبر کیمپ میں جہاں بر صغیر ہند کے ہزاروں تارکین وطن مزدور رہتے ہیں ہندوستانی ورکرس کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ علاقہ ایک مربع کلو میٹر کے علاقہ پر پھیلا ہوا ہے ۔ اس موقع پر مودی نے ورکرس کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

PM Narendra Modi arrives in UAE, accorded a ceremonial welcome

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں