پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کا آیوش ڈپارٹمنٹ ایسے ہسپتال کھولنے کامنصوبہ بنارہا ہے جس میں متبادل طبی سہولیات اور پرسکون مراکز دستیاب رہیں گے ۔ اس طرح کے ہسپتال ریاست کے مختلف مقامات پر کھولے جائیں گے ۔ آیوش مشن کی گورننگ باڈی کی پہلی میٹنگ میں اس بارے میں ایک ویژن پلان پر گفتگو کی گئی جس کی صدارت چیف سکریٹری آئی وائے آر کرشنا راؤ نے کی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس منصوبہ کے تحت ہر محصول ڈیویژن میں30بیڈ کا ایک ہسپتال قائم کیاجائے گا اجس میں آیوروید ڈسپنسری، ہومیو پیتھی اور نیچر وپیتھی ہون گے اور ہسپتال کے قریب یوگا سنٹرز ہوں گے ۔ جبکہ ضلع ہیڈ کوارٹر ز پر اسی طرز کا50بیڈ کا ہاسپٹل تعمیر کیاجائے گا ۔ اس کے علاوہ تمام بلدیات اور میونسپل کارپوریشن اور ٹمپل ٹاؤنز میں سیاحتی ڈپارٹمنٹ کی مدد سے صحتمندی کے مراکز(Wellness Centres)قائم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ منڈل ہیڈ کوارٹر ز پر10.20بیڈ کے ہاسپٹل تعمیر کئے جائیں گے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ ڈسپنسریوں کو جدید بنانے، آیوروید اور ہومیو پیتھی کے اداروں میں تدریس اور ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔ آیوش ڈپارٹمنٹ کے ویژن گولس اور مقاصد کے حصول کے لئے اگر ضروری ہو تو حکومت آندھرا پردیش پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی غور کرسکتی ہے تاکہ ریاست کے عوام کو ایلوپیتھی کے مقابلہ متبادل میڈیکل سسٹم کے انتخاب میں مدد دی جاسکے ۔ بتایا گیا ہے کہ آیو ش ڈپارٹمنٹ کا اہم مقص ریاست کے عوام کو آیوروید ، یونانی اور ہومیوپیتھی میڈیسن سسٹم کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس میٹنگ میں اسپیشل چیف سکریٹری برائے صحت ایل وی سبرامنیم ، سکریٹری فینانس ایم روی چندر اور کمشنر آیوش ڈی نلنی موہن بھی شریک تھے ۔
Andhra Pradesh plans hospitals with alternative medical care facilities, wellness centres
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں