مرکزی حکومت کا 2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی شروعات کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-31

مرکزی حکومت کا 2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی شروعات کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
5کلو کے سلنڈر میں ایل پی جی فروخت کی سہولت فراہم کرنے کے بعد حکومت دو کلو کے ایل پی جی بوتل بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ جنہیں کرانہ دکانوں میں رکھا جاسکے گا ۔ ساتھ ہی اس نے رعایتی پکوان گیس کے نئے کنکشن کے لئے آن لائن بکنگ بھی شروع کردی ہے۔ بالعموم ایل پی جی گیس14.2کلو کے سلنڈر کی شکل میں دستیاب ہے جنہیں اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا مشکل ہے اور اس کی قیمت بھی 418روپے ہے جو دیہی علاقوں میں ایک اونچی قیمت سمجھی جاتی ہے ۔ چنانچہ اکتوبر2013میں حکومت نے5کلو کے سلنڈر متعارف کروائے تھے جن کی قیمت155روپے تھی ۔ چنانچہ آئیل منسٹر دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ اب2کلو کے سلنڈر متعارف کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پردھان گیس کنکشنوں کی آن لائن بکنگ کے افتتاح کے موقع پر بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب صارفین آن لائن گیس کنکشن کے لئے بک کرسکتے ہیں۔ بکنگ کے48گھنٹوں کے اندر اس کی توثیق ہوگی اور قریبی ایل پی جی ایجنسی اس فرد کے گھر پر گیس سلنڈر لے کر پہنچ جائے گی۔

Govt mulls 2kg LPG cylinders; starts e-booking for connections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں