ہند پاک مذاکرات کی ناکامی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار - سی پی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-31

ہند پاک مذاکرات کی ناکامی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار - سی پی ایم

نئی دہلی
یو این آئی
مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیر سطح کے مذاکرات منسوخ ہونے پر مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے ریاست میں فرقہ وارانہ خلیج مزید بڑھ گئی ہے اور نوجوان دہشت گردیکی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار پیپلز ڈیمو کریسی ، کے نئے شمارے کے اداریہ میں یہ الزام لگایا ہے ۔ پارٹی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیر سطح کے مذاکرات منسوخ ہونے پر مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ مذاکرات منسوخ ہونے ہی تھے ۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات تشویشناک ہیں اور پی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے جموں اور کشمیر کے درمیان فرقہ واریت کی خلیج اور وسیع ہوگئی ہے ۔ کافی عرصے کے بعد اب پھر پڑھے لکھے نوجوان دہشت گردوںکی قطار میں شامل ہورہے ہیں اور دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں یا خود بھی ہتھیار اٹھار ہے ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع ہوئے تھے تو کشمیر کے مسئلہ پر دو فریقی بات چیت ضروری سمجھی گئی تھی اور یہ بھی مانا گیا تھا کہ حکومت کو کشمیر میں تمام طرح کے خیالات کے لوگوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔ جس میں علیحدگی پسند بھی شامل ہیں ۔ واجپائی حکومت کے زمانہ میں یہی وجہ ہے کہ حریت قائدین کے ساتھ بات چیت شروع کی گئی تھی اور مذاکرات کاروں کو مقرر کیا گیا تھا ۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے پاکستان کو دہلی میں مذاکرات کے پہلے یا بعد میں حریت قائدین سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جاتی رہی تھی لیکن اب مودی حکومت نے اس معاملہ میں نیا موقف اختیار کیا ہے ۔

India-Pak talks Modi government responsible for the failure - CPM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں