حکومت سبسیڈی میں بتدریج کمی کے عہد کی پابند - مرکزی وزیر خزانہ جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-13

حکومت سبسیڈی میں بتدریج کمی کے عہد کی پابند - مرکزی وزیر خزانہ جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج کہا کہ وہ سبسیڈی میں اصلاحات کی پابند عہد ہے ۔ اس کے لئے حکومت با اثر اقدامات کرتے ہوئے سبسیڈی کو صرف غریب اور ضرورت مند افراد کو ہی فراہم کی جائے گی اور اس قلیل بچتی وسائل کو انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں میں صرف کرے گی ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اصلاحات کے ذریعہ سبسیڈی سے آنے والے اخراجات کو بتدریج کم کیاجانا ناگزیر ہے ، مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ساتویں پے کمیشن کو جاری کرنے میں مشکلات کا جوکھم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سال2015-16کے دوران تنخواہوں کے مصارف کا تخمینہ1۔16لاکھ کروڑ اور سال2016-17میں سے20لاکھ کروڑ ہوجائے گی جب کہ جاریہ مالی سال میں تنخواہیں ایک لاکھ کروڑ روپے ادا کی جاتی ہیں۔ وظائف کے تحت آنے والے اخراجات کا تخمینہ خرچ جاریہ سال2016-17میں 1۔02کروڑ روپے ، سال2017-18میں1۔12لاکھ کروڑ ہوگا۔ جب کہ جاریہ سال وظائف پر خرچ88,521کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ارون جیٹلی نے جاریہ درمیانی سطح کے اخراجات کے فریم ورک اسٹیٹمنٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا تاہم اس کلی معاشی صورتحال میں قابل لحاظ بہتری آئی ہے اور یہ اعلیٰ شرح نمو پر واپس ہوئی اور افراط زر میں کمی آئی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں شرح سودمیں کمی آئے گی ۔ کل معیشت کے نتائج میں قابل لحاظ بہتری آئی ہے ۔ ابتدائی طور پر معاشی ترقی کا احیا نو عمل میں آیا اور افراط زر کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ،شرح پیداوار جو سال2013-14میں6۔9فیصد تھا میں اضافہ ہوکر سال2014-15میں7۔3فیصد ہوگیا اور توقع ہے کہ جاریہ مالی سال اس میں 8سے8۔5فیصد تک اضافہ ہوگا۔ اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات پر جیٹلی نے کہا کہ حکومت غریبوں اور ضرورت مندافراد کو ہی سبسیڈی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے سبسیڈی کی فراہمی میں بتدریج کمی لانے کی پابند عہد ہے ۔ اس سبسیڈی میں کمی سے بچنے والی رقم کو نئے ترقیاتی پروگراموں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں صرف کرے گی۔ سال2014-15میں حکومت کی جانب سے تیل کو باقاعدگی ختم کرنے کے پالیسی ساز فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ اس کے ذریعہ اخراجات کو معقولیت پسند بنانے مالی ڈسپلن اور بہبودی کی اسکیمات کے لئے مالیہ کی فراہمی میں مدد ملی۔ قیمتوں کی صورتحال پر جیٹلی نے کہا کہ ہول سیل قیمتوں کا اشاریہ کے مطابق قیمتوں میں کمی کا تناسب ماہ اپریل۔ جون2015میں منفی2۔4فیصد رہا،سال2014-15میں یہی تناسب9۔5فیصد تھا جب کہ 2013-14میں یہ5۔1فیصد تھا۔جیٹلی نے کہا کہ مالی خسارے میں کمی کے ساتھ اور افراط زر کے دباؤ میں کمی سے توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے برسوں میں شرح سود میں کمی کی جائے گی۔

Macros Improving, Subsidy Reforms to Continue: FM Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں