سعودی عرب میں تارکین وطن کے لیے روزگار کے مواقع محدود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

سعودی عرب میں تارکین وطن کے لیے روزگار کے مواقع محدود

جدہ
عرب نیوز
وزارت محنت نے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے لئے سیزان کے مستقل اور عارضی ویزوں کی اجرائی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ مقامی اخبارات میں شائع ہوئی اطلاعات کے بموجب متعدد پیشوں کو محفوظ زمرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان مخصوص پیشوں میں روزگار کو صرف سعودی شہریوں کوہی فراہم کئے جائیں گے ۔ وزارت نے19روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی ہے جو صرف تارکین وطن کی حد تک محدود رہیں گے ان میں چیف اڈمنسٹر آف ہیومن ریسورسس سرکاری اور خانگی شعبہ کی کمپنیاں پیشہ ور محکمہ کے سربراہ ڈائرکٹر آف لیبر افیر۔ ڈائرکٹر آف پرسنل ریلیشن ، کلرک، ٹائم کیپر، ریسپشنسٹ(جنرل)، ریسپشنسٹ ہوٹل ، ریسپشنسٹ ہاسپٹلس کیشئر اور ٹائپسٹ شامل ہیں۔ وزارت نے ملازمت کرنے والے تارکین وطن کوورک پرمٹ کی تجدید پر بھی امتناع عائد کردیا ہے جو سعودیوں کے لئے محفوظ رکھے گئے ہیں۔ وزارت نے کمپنیوں کو حکم دیاہے کہ وہ ایسے تارکین وطن کی خدمات کو دوسری کمپنیوں میں تبادلہ نہ کریں ۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کی مہم کے مطابق ہیں تاکہ غیر مقیم کی جگہ سعودی شہریوں کو روزگار کے زمروں میں شامل کیاجائے جو کہ قومیانے کا حصہ ہے اور یہ فیصلہ غیر ملکیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں رقم کی رسیل کو روکنے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں