آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی سے جوڑنے پر الیکشن کمیشن کی روک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-15

آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی سے جوڑنے پر الیکشن کمیشن کی روک

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آدھار کارڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے آدھار کو ووٹر آئی ڈی کارڈ سے مربوط کرنے کے پراجکٹ کو روک دینے کی ہدایت دی ہے ۔ فہرست رائے دہندگان سے بوگس ووٹرس کو نکالنے ایک سے زیادہ مقامات پر ایک ہی رائے عہندہ کے اندراج کو ختم کرنے کے مقصد سے الیکشن کمیشن نے آدھار کو ووٹر آئی ڈی سے مربوط کرنے کا پراجکٹ شروع کیا تھا ۔ کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرسکو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری اثر کے ساتھ تا حکم ثانی اس کام کو روک دیں ۔ 11اگست کو سپریم کورٹ نے اپنے عبوری احکامات میں آدھار کو لازمی نہ بنانے بلکہ اختیاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا ۔ ان احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ آج کے بعد سے اگلی ہدایت تک آدھار کو ووٹرآئی ڈی کارڈ سے مربوط کرنے کے لئے کوئی اعداد و شماریا آدھار نمبر حاصل نہیں کئے جائیں گے اور نہ انہیں مربوطکرنے کا کام جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس پراجکٹ کا مقصدصرف اور صرف فہرست رائے دہندگان کو پاک و صاف بنانا تھا۔

Election Commission not to link poll rolls to Aadhaar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں