کشمیریوں کی تائید سے پاکستان دستبردار نہیں ہوگا - پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-15

کشمیریوں کی تائید سے پاکستان دستبردار نہیں ہوگا - پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہند۔ پاک قومی سلامتی مشیروں کے درمیان آئندہ ہفتہ یہاں ہونے والی بات چیت سے قبل پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا ہے اور ان کا ملک جموں و کشمیر کے عوام کو ان کی جدو جہد میں تائید دیتا رہے گا ۔ باسط نے یہاں پاکستان ہائی کمیشن میں اپنے ملک کی یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن ساتھ ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدو جہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رہے گی۔ اس طرح کی جدو جہد میں کبھی کبھی کئی سال یا صدیاں لگ جاتی ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سر تاج عزیز یہاں23اور24اگست کو اپنے ہم منصب اجیت دوول سے ملاقات کے لئے آنے والے ہیں ۔ باسط نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کو نہ تو نظر انداز کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں پس پشت ڈالا جاسکتا ہے ۔ چاہے اس کے لئے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں اور ان کے کاز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش اس لئے جاری رکھی کیونکہ اس کے بغیر برسوں پر انا کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہوسکتا۔
دریں اثنا اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان نے آج ہندوستان کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے این آئی اے کی جانب سے2007سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں خے مقدمہ میں سوامی اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کے فیصلہ پر احتجاج درج کرایا ہے ۔ ان دھماکوں میں68افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ جن میں42پاکستانی شہری تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل(سارک) سے ملاقات کی جنہوں نے این آئی اے کی جانب سے اسیمانند کی ضمانت کی راہ ہموار کرنے کے فیصلہ پر اپنا احتجاج درج کرایا ۔ حکومت پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی یکسوئی میں عدالتوں کی صلاحیتوں سنگین تحفظات ظاہر کئے ۔ دفتر خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان کو توقعہے کہ ہندوستان دہشت گردی کے اس معاملہ میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے گا۔

Pakistan not to abandon Kashmiris' legitimate struggle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں