سوامی اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت نہ کرنے پر اپوزیشن کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-13

سوامی اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت نہ کرنے پر اپوزیشن کی تنقید

سری نگر، نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپوزیشن نے سوامی اسیمانند کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت نہ کرنے کے فیصلہ پر سخت تنقید کی ہے۔ سوامی اسیمانند 2007میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں ماخوذ ہیں او ران پر فرد جرم بھی عائد ہے۔ نیشنل کانفرنس قائد عمر عبداللہ نے نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ فیصلہ پاکستان حکومت کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کو درست ٹھہرانے کے فیصلہ سے مختلف ہے ؟ جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر نے ٹوئٹر سائٹ پر تحریر کیا کہ اسیمانند کی ضمانت کی مدافعت کیا پاکستان کی جانب سے لکھوی کی ضمانت کے فیصلہ کو درست قراردئیے جانے سے مختلف ہے ؟ حکومت نے کل پارلیمنٹ کو مطلع کیاتھا کہ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی( این آئی اے) نے عدم جواز کی بنیاد پر اسیمانند کی مشروط ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے دہشت گرد اور ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز لکھوی کو پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا جس کی ہندوستان نے سختی سے مخالفت کی تھی ۔ این آئی اے کے اس فیصلہ کو سی پی آئی ایم نے بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ سی پی آئی ایم قائد پرکاش کرت نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسیمانند، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا ایک ملزم ہے اور یہ ہندستان میں بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔ این ڈی اے حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دہشت گردی میں ملوث ہندوتوا انتہا پسند وں کے خلاف تمام کیسس منسوخ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسیمانند کو ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔
سری نگر سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکے کے ملزم سوامی اسیمانند کو ضمانت پر رہا کرنے کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ26/11ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کو حاصل ضمانت سے کس طرح مختلف ہے ۔سوامی اسیمانند کو2007میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونیوا لے تباہ کن بم دھماکے جس میں68جانیں تلف ہوئی تھیں ، کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنی ایک تویٹ میں عمر عبداللہ نے لکھا کہ سوامی اسیمانند کو ضمانت پر رہا کرنے کا ہندوستانی جواز لکھوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا پا کستانی جوازسے مختلف کیسے ہیں؟ اسیمانند کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے26دستمبر2012کو گرفتار کیا تھا ۔ کل لوک سبھا میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن جناب اسد الدین اویسی کے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی چودھری نے این آئی اے نے اسیمانند کو دی گئی غیر مشروط ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Decision not to oppose bail for Aseemanand slammed by Oppn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں