تلنگانہ میں ہر 1000 مسلمان مرد کے مقابل 968 مسلم خواتین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

تلنگانہ میں ہر 1000 مسلمان مرد کے مقابل 968 مسلم خواتین

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو / دکن کرانیکل
تلنگانہ کے ہر ایک ہزار مسلمان مردوں کے مقابل خواتین کی تعداد968، اور آندھرا میں984ہے۔2011ء کے مردم شماری کے مطابق آندھرا کے مقابلہ میں تلنگانہ میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلہ میں کم ہے ۔ آندھرا پردیش کے ہر ایک ہزار عیسائیوں مرد میں خواتین کی تعداد1076ہے۔ جب کہ تلنگانہ کے1000مردوں میں خواتین کی تعداد1033ہے ۔ تلنگانہ میں ہر ہزار ہندو مرد افراد کے مقابلہ میں خواتین کی تعداد989اور آندھرا میں995ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر، کھمم میں عیسائی خواتین کی تعداد زیادہ ہے ۔ جب کہ مجموعی اعتبار سے تمام اضلاع میں خواتین کی تعداد کم ہے ۔ جب کہ شمالی آندھرا اضلاع میں خواتین کی تعداد کم ہے ۔ مشرقی و مغربی گوداوری میں مسلم خواتین کی تعداد زیادہ بتائی گئی ہے۔ قومی سطح پر ہندوؤں کے مقابلہ میں مسلم خواتین کی تعداد زیادہ ہے ۔
روزنامہ دکن کرانیکل کے مطابق مسلمانوں میں لڑکیوں کے مقابل لڑکوں کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ تین لڑکیاں رکھنے والے جوڑے کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ ایک حدیث میں یہ کہا گیا ہے ۔

Gender ratio sees sharp decline among Telangana Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں