بھیونڈی میں آج سے 9 لاکھ پاور لومس کی ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-24

بھیونڈی میں آج سے 9 لاکھ پاور لومس کی ہڑتال

ممبئی
پی ٹی آئی
بھیونڈی میں تقریبا9لاکھ پاور لومس کل سے ہڑتال کریں گے تاکہ اپنے مطالبات کو منوایا جاسکے جن میں چین سے کپڑوں کی درآمدات پر امتناع عائد کرنا شامل ہے۔ بھیونڈی پاور لوم اسوسی ایشن کی جانب سے ایک لاکھ پوسٹ کارڈس وزیر اعظم نریندر مودی کو روانہ کئے جائیں گے تاکہ ان کی توجہ اس شعبہ کو در پیش بحران کی جانب متوجہ کروائی جاسکے ۔ وہ برقی مسدودی میں اضافہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان کا تیارہ کردہ کپڑا برآمد کرنے کے لئے اجازت کا مطالبہ کررہے ہں ۔ پروڈیوسرس کی جانب سے ان کے کام میں رکاوٹ پر بھی احتجاج کررہے ہیں۔ بھیونڈی پاور لوم اسوسی ایشن کے ترجمان شردرام سچپال نے کہا کہ تقریبا9لاکھ پاور لومس کل سے ہڑتال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین سے کپڑا درآمد کیا جارہا ہے جس کا اثر ہندوستان مارکٹ پر پڑ رہا ہے اور یہاں کے کپڑے کے تیار کنندگان کو جس طرح سے منافع ملنا چاہئے نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین سے جب سے ملک کو کپڑا درآمد ہورہا ہے اس کے بعد سے یہاں کے کپڑ ا تیار کنندگان اور اس پیشہ سے متعلق افراد پر معاشی اثرات پڑ رہے ہیں ۔ شردرام سچپال نے کہا کہ چین سے کپڑے کی درآمدات پر امتناع عائد کیاجانا چاہئے کیونکہ وہاں سے درآمد کردہ کپڑا ہندوستان میں تیار کردہ کہیں زیادہ سستا ہوا کرتا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مزدوروں کو دی جانے والی تنخواہ اور مشاہرہ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اب صورتحال ہندوستان کے ان افراد کے لئے دشوار کن ہوگئی ہیں جو کہ کپڑا تیار کرنے سے متعلق پیشہ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے لیبر چارجس، پاور چارجس ، دھاگہ وغیرہ کی تیاری اور قیمتوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم1لاکھ پوسٹ کارڈس وزیرا عظم کو رونہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرین گے کہ وہ چین سے درآمد کردہ کپڑوں پر کہیں زیادہ امپورٹ ڈیوٹی عائد کریں تاکہ ملک کے ان افراد کے مفادات کا تحفظ ہوسکے جو کہ اس پیشہ سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ2012میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نیلو کل باڈی ٹیکس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے تھے ۔ بعض پاور لوم کے مالکین نے اپنے لومس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پیر سے انہیں یومیہ150کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔

Around nine lakh powerloom units in Bhiwandi will go on strike from today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں