شادی مبارک اسکیم - 16 ہزار مسلم لڑکیوں کے بنک اکاؤنٹ میں رقم منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-24

شادی مبارک اسکیم - 16 ہزار مسلم لڑکیوں کے بنک اکاؤنٹ میں رقم منتقل

حیدرآباد
اعتماز نیوز
حکومت تلنگانہ کی جانب سے نادار مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے لئے دی جانے والی51ہزار روپے امداد کے سلسلہ میں درخواست گزاروں کو بڑی راحت ملی ہے ۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے اب درخواست گزار لڑکیوں کو بینک اکاؤنٹ کے سلسلہ میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اب وہ کوئی بھی اکاؤنٹ کے ذریعہ اسکیم سے استفادہ کرسکتی ہیں ۔ سال گزشتہ اس اسکیم کا آغاز کیا گیا، اب تک تقریبا16ہزار مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں حکومت نے فی کس ان کے اکاؤنٹ میں51ہزار روپے جمع کردئیے ہیں ، یہ ایک اہم کامیابی ہے ، اس سے نادار مسلم خاندانوں کو بہت مدد مل رہی ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت اب تک تقریبا80کروڑ روپے لڑکیوں کے اکاؤنٹس میں جمع کئے جاچکے ہیں ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس کمشنر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے ایک ملاقات میں یہ بات بتائی۔ جناب ایم جے اکبر نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت تقریبا چار ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں ان میں اکثر مسترد کردہ درخواستیں بھی شامل ہیں تاہم محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تمام مستحق لڑکیوں کے اکاؤنٹس میں 51ہزار روپے فی کس جمع کئے جائیں گے ۔ جناب ایم جے اکبر نے بتایا کہ وزیر اعظم ہند کی جانب سے سال گزشتہ جن دھن یوجنا کے ساتھ زیر و بیالینس اکاؤنٹس کی کشادگی عمل میں آئی تھی اس اسکیم کے تحت ہزاروں بلکہ لاکھوں خاندانوں نے استفادہ کیا۔ اس کے بعد حکومت کی شادی مبارک اسکیم کے لیے درخواست داخل کرنے پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ زیرو بیالنس اکاؤنٹس سے زیادہ سے زیادہ50ہزار روپے جمع ہوسکتے ہیں اور زیرو بیالنس اکاؤنٹس کی وجہ سے فنڈس کی منتقلی میں مشکلات پیش آرہی تھیں ، ہزاروں خواتین و لڑکیوں نے ایک مرتبہ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد دوبارہ سیونگس اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درد در کے چکر لگارہی تھیں ۔ نیا اکاؤنٹ کھولنے کے بعد شاری مبارک اسکیم کے لئے اور اس کا حل نکالا گیا کہ شادی مبارک اسکیم کے استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس میں یکمشت51ہزار روپے آن لائن منتقل کرنے کے بجائے دوبلز منتقل کئے جائیں گے ۔ 49ہزار روپے اور2ہزار روپے پر مشتمل دو مرتبہ فنڈس منتقل کرنے سے کوئی بھی اکاؤنٹ اسے قبول کرے گا۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے سنٹر فار گڈ گورننس کی جانب سے سافٹ ویر میں ضروری تبدیلیاں کی گئیں۔

Under Shadi Mubarak Scheme, for year 2014-2015 an amount of Rs. 27.55 Crores was sanctioned and distributed to 5793 beneficiaries and during the year 2015-2016, Rs. 60.60 Crores has been released and distributed to 11882 beneficiaries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں