مذاکرات برخاست کر دینے پر پاکستانی میڈیا کا ہندوستان پر الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-24

مذاکرات برخاست کر دینے پر پاکستانی میڈیا کا ہندوستان پر الزام

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اب تک کے این ایس اے سطح کے مذاکرات کو منسوخی کے لئے ہندوستان کو مورد الزام ٹھہرایا کیونکہ اس نے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورہ دہلی سے قبل پیشگی شرائط عائد کردئیے جس سے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو دھکہ پہنچا ۔ سرتاج عزیز کی جانب سے یہ توقع تھی کہ وہ دہشت گردی اور دیگر غیر معمولی موضوعات پر اپنے ہم منصب اجیت دوول سے بات چیت کرنے والے تھے ، لیکن دورہ اس وقت منسوخ کردیا گیا جب ہندوستان نے پاکستان سے کہا کہ وہ کشمیر کے علیحدگی پسند قائدین سے ملاقات نہ کرے ۔ تمام سر کردہ اخبارات نے این ایس اے سطح کے مذاکرات کی منسوخی کے بارے میں تفصیلات پہلے صفحہ پر شائع کیا ہے، جس میں ہندوستان کی پیشگی شرائط کو اجاگر کیا گیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب اس وجہ سے بات چیت ختم کردی گئی ۔ پاکستانی اخبار روزنامہ ڈان نے صفحہ اول پر مذاکرات کی منسوخ کردینے سے متعلق سرخی لگاتے ہوئے ہندوستان کے شرائط کا تذکرہ کیا گیا جو مذاکرات کی منسوخی کی اصل وجہ رہی ۔ تلخی کے دوران حکومت نے فیصلہ کیا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی منصوبہ بند ملاقات ملتوی کردی جائے کیونکہ نئی دہلی نے بات چیت کے ایجنڈہ میں کشمیریوں لیڈروں کو شامل کرنے سے انکار کردیا ۔ نیوز انٹر نیشنل یہ سرخی لگائی گئی کہ پیشگی شرائط کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔ ایکسپریس ٹریبون نے مذاکرات کی منسوخی کو ہند۔ پاک روابط کو معمول پر بحال کرنے کی کوشش کو دھکہ قرار دیا ۔ دی نیشن نے اپنے صفحہ اول پر یہ سرخی لگائی کہ ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امن کی امیدوں کا قتل ہوا ہے۔ ہندوستان کا غیر لچکدار رویہ مجوزہ مذاکرات کی ناکامی اصل وجہ ہے ۔ اس دوران اردو ذرائع ابلاغ اور اردو چینلس نے سخت رویہ اختیار کیا او راست طور پر مذاکرات کی منسوخی کو ہندوستان پر الزام عائد کیا ۔ یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل حل کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔

Pakistan media blame India for cancellation of NSA talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں