آئی اے این ایس
دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بہار کے عوام اسمبلی انتخابات میں بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی ڈی این اے دشنام طرازی کا جواب دیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے قائد نے سمینار میں جو بہار حکومت کی جانب سے بہتر حکمرانی پر منعقد کیا گیا تھا، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نتیش کمار کا ڈی این اے ٹھیک نہیں ہے ۔ یہ بات بہار کے لئے توہین کے مماثل ہے ۔ بہار کے عوام اسمبلی انتخابات میں اس کا جواب دیں گے ۔ کجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے اسمبلی انتخابات میں بھی اس غلطی کو دہرایا تھا ۔ کجریوال نے بہار کو خصوصی موقف کے نتیش کمار کے مطالبہ کی حمایت کی اور1.25لاکھ کروڑ کے پیاکیج کو مودی کی جانب سے بہار کے عوام کو خرید لینے کے مترادف قرار دیا ۔ کجریوال جو شہ نشین پر نتیش کمار کے ساتھ تھے ان کی بہتر حکمرانی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام بھی نتیش کمار کی بہتر حکمرانی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر حکومت کی جانب سے حق سرویس ایکٹ سے11کروڑ عوام کے استفادے کے بارے میں جان کر مسرت ہوئی ۔ کجریوال نے مودی کے کلین انڈیا کو ناکام مہم قرار دیا ۔ اور کہا کہ نوجوانوں کو اب مودی حکومت پر یقین نہیں رہا ۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ دہلی میں برقی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔ مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سیاہ دھن ملک کو واپس لایاجائے گا اور اب عوام سے یوگا کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔ کجریوال نے کہا کہ سوچھ بھارت اشتہارات پر کروڑہا روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ مگر ایک کوچہ بھی صاف نہیں ہے ۔اپنی حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ عاپ کا مذاق اڑایا گیا اور اب دہلی کے عوام برقی پر سبسیڈی سے استفادہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اب بھی اگر انتخابات منعقد ہوں تو وہ دہلی میں70نشستیں حاصل کرسکتے ہیں ۔
Bihar will avenge PM Narendra Modi's insult: Arvind Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں