پی ٹی آئی
پاکستان نے آج اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج درج کیا ۔ ایک دن قبل ہی ہندوستان نے بھی پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر ایساہی احتجاج کیاتھا۔ ان خلاف ورزیوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس نے ہندوستانی سپاہیوں کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر میں15اور16اگست کو مبینہ طور پر خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فائرنگ میں15سیویلینس زخمی ہوئے ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بتایا گیا کہ ہندوستان کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئے اور چھان بین کے نتائج سے پاکستان کو واقف کرانا چاہئے ۔ پاکستان نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے سپاہیوں کو یہ ہدایت بھی دینی چاہئے کہ وہ جنگ بندی کا اس کی روح اور جذبہ کے مطابق احترام کرے اور جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو یہ جان کر بہت افسوس اور تشویش ہوئی کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی70خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ۔ اس دوران ہندوستان کے احتجاج کے باوجود پاکستانی سپاہیوں نے آج بھی پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر فوجی چوکیوں اور دیہاتوں پر شلباری کی۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستانی سپاہیوں کی فائرنگ میں چھ افراد کی ہلاکت کے پس منظر میں کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیاہے کہ آیا وہ بے قصور افراد کے تابوتوں پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ این ایس اے سطح کی بات چیت کریں گے ؟ پارٹی ترجمان آر پی این سنگھ نے صحافیو ں کو بتایا کہ کانگریس سوال کرنا چاہتی ہے کہ کیا یہ این ایس اے سطح کی بات چیت ان بے قصور افراد کے تابوتوں پر ہوگی جو پاکستان کی جارحیت کی وجہ سے مررہے ہیں ۔
Pakistan lodges protest against 'ceasefire violations' by India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں