ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر عنقریب نظر ثانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر عنقریب نظر ثانی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ارکان پارلیمان کی تنخواہوں اور الاؤنس کے مسئلہ سے نمٹنے والے پاریمانی پیانل نے الاؤنسس، تنخواہ حلقہ اور دفتر کے الاؤنسس میں مجوزہ100 فیصد اضافہ کی تجویز پر تنقیدوں اور اسے حاصل ہونے والی کئی ایک تجاویز اور مشوروں پر پیر13جولائی کو نظر ثانی کرے گی۔ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے صدر نشین و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ سے جب پی ٹی آئی نے ربط پیدا کیا تو انہوں نے کہا کہ پیانل کو ابھی اپنی رپورٹ پیش کرنا باقی ہے، اس سلسلہ میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پیانل، ارکان کی زیادہ تعداد سے سفارشات کو قبول کرنے کی تائید میں ہے جس میں تنخواہ، حلقہ انتخقاب کے الاؤنس، دفتری الاؤنس میں100فیصد اضافہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ سابق ارکان پارلیمنٹ کو، وظیفہ میں بھی75فیصد اضافہ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں ۔ تاہم اس مسئلہ کو جب سے تنازعہ شروع ہوا ہے اس اقدام پر کئی پارٹیوں نے تنقید کی ہے، اس پر دوبارہ غور کیاجانا ضروری ہے اور پیانل چند تجاویز کو ہٹا دے گا۔

After criticism, panel to revisit recommendations on MPs' salary hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں