چین میں طاقتور سمندری طوفان - دس لاکھ افراد کا انخلاء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

چین میں طاقتور سمندری طوفان - دس لاکھ افراد کا انخلاء

بیجنگ
رائٹرز
مشرقی چین میں ایک انتہائی طاقتور سمندری طوفان نے فضائی ٹریفک اور ریلوے کے نظام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی آمد و رفت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے ، جب کہ ایک ملین سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی روئٹرز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہریوں کے انخلا کی یہ کارروائیاں زے چیانگ اور جیانگ سونامی صوبوں میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چین کے مشرقی ساحلوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والا چن ہوم نامی یہ طوفان162کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ژوشان نامی شہر سے ٹکرایا ہے ۔ ٹکرانے سے پہلے اس کی رفتار اس سے بھی زیادہ175کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق1949میں عوامی جمہوریہ چین میں کمیونسٹ پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا طاقتو ر ترین سمندری طوفان ہے ، جو صوبے زے جیانگ سے ٹکرایا ہے ۔ چند روز کے اندر اندر یہ دوسرا طوفان ہے، جس نے چین کو متاثر کیا ہے۔ اس سے پہلے لِنفا نامی جنوب کی طرف واقع صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرایاتھا۔ سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کا کاروباری مرکز کہلانے والے شہر شنگھائی میں پوڈانگ انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اس طوفان کے باعث پانچ سو جب کہ ہونگ سیاایئر پورٹ نے ڈہائی سو پرواز یں منسوخ کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ طوفان شنگھائی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں اپنے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ شدید بارش بھی لایا ہے ۔ کئی دیہاتوں کے زیر آب آجانے کی اطلاع ہے جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ تا حال کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ پروازوںاور ریل گاڑیوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ51ہزار سے زیادہ بحری جہاز بھی واپس بندرگاہوں میں پہنچ گئے ہیں ۔ سال کے ان دنوں کے دوران بحیرہ جوجنوبی چین میں اس طرح کے طوفان ایک معمول ہوا کرتے ہیں ۔ یہ طوفان گرم پانیوں سے طاقت حاصل کرتے ہوئے زور کے ساتھ خشکی ٹکراتے ہیں اور ٹکرانے کے ساتھ ہی ان کا زور ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چین کے بعد چن ہوم نامی یہ طوفان کوریائی جزیرہ نما کی طرف بڑھ جائے گا۔

Typhoon Chan-Hom forces evacuation of 1 million in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں