برطانیہ میں 23 دن کی بچی نے گردہ کا عطیہ دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

برطانیہ میں 23 دن کی بچی نے گردہ کا عطیہ دیا

لندن
یو این آئی
برطانیہ میں23دن قبل جنم لینے والی مِنی نامی بچی ملک میں سب سے چھوٹی عمر کی گردہ عطیہ کرنے والی بچی بن گئی ۔ سنگین جسمانی مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے اس کی زندگی تو نہیں بچائی جاسکی لیکن اس نے اپنا گردہ عطیہ کرکے کسی اور کو زندگی کا انمول تحفہ دے دیا۔ ہاسپٹل میں مِنی کا جنم دوسرے بچوں کی طرح ہی معمول کے مطابق ہوا لیکن جنم لینے کے چند گھنٹے بعد ہی یہ واضح ہونے لگا کہ وہ کسی سنگین جسمانی مشکل کا شکار ہے ۔ ڈاکٹروں نے تفصیلی جانچ کے بعد یہ محسوس کیا کہ اس کا دل پیدائشی طور پر نامکمل ہے۔ اتنا ہی نہیں جانچ کے بعد یہ بھی واضح ہوگیا کہ منی کی کھانے نلی بھی اس کے پیٹ سے صحیح طرح سے جڑی ہوئی نہیں ہے ۔ منی کو جنم کے وقت سے ہی ایسی سنگین جسمانی نقائص سے متاثر دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس کے گھر والوں کو بتادیا تھا کہ ایسی صورتحال میں وہ زیادہ دنوں تک زندہ نہیں رہ سکتی ۔ صرف ایک آپریشن سے اس کی زندگی بچانا انتہائی مشکل تھا اور کسی نوزائیدہ بچے کے دل اور پیٹ دو عضو کا آپریشن ممکن نہیں تھا ۔ اگر ایسا کر بھی دیاجائے تو بھی منی کے زندہ بچنے کے امکانات نہ کے برابر ہیں ۔ منی کے اس سنگین جسمانی نقائص کا علم ہونے کے بعد اس کے والدین نے سبھی کوحیرانی میں ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے اس کے اعضا عطیہ کرنے کو کہا جس سے ان کی بیٹی کے اعضا سے کسی دوسرے شخص کو زندگی مل سکے اور اس طرح23دن کی منی برطانیہ کی سب سے کم عمر عضوعطیہ کرنے والی بچی بن گئی ۔ منی کی کڈنی کو ایک شخص کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کر کے اسے ایک نئی زندگی عطا کی گئی ۔ منی کی ماں نے کہا کہ صرف23دن کی زندگی میں ان کی بچی نے وہ کیا جو لوگ اپنی پوری زندگی میں نہیں کرسکتے ہیں۔

Minnie Duggleby becomes 1 of Britain's youngest organ donors at 23 days old

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں