ہندوستانی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا - وزیر خزانہ اسحق ڈار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

ہندوستانی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا - وزیر خزانہ اسحق ڈار

اسلام آباد
پی ٹی آئی
جب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ روس میں اپنے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے تھے وطن میں ان کے با اعتماد اور وزیر فینانس اسحق ڈار نے ہندوستان کو خبر کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ڈار، سینٹر سسوئی پلیو جوکی تحریک پر جواب دے رہے تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پلیجو نے سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے بھاری گولہ باری سے انفراسٹرکچر کی تباہی کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ اکسپریس ٹریبیون نے ڈار کے حوالہ سے کہا کہ جو یہ کہہ رہے تھے کہ نئی دہلی کو نہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کی معاشی خوشحالی پر نگاہ بد رکھے ۔ پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان، پاک۔ چین معاشی راہداری معاملت کو برداشت نہیں کررپارہا ہے ۔ ہم ہندوستان کی کسی بھی جارحیت( معاشی اور محاذی سرحد) پر کا موزوں جواب دیں گے۔ انہوں نے یہ بات قانون سازوں سے کہی ۔ ڈار نے یہ بھی کہا کہ چین نے راہداری سے متعلق ہندوستان کی تشویش کو مسترد کردیاہے جب اس نے اس مسئلہ کو چینی قائدین کے سامنے اٹھایا تھا لیکن چین نے(مودی کو) سرخ پرچم دکھادیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سرحد پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی فورم اورہندوستان سے رجوع کردیا ہے ۔ ہم اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے نہیں ہیں ۔ ہم ہندوستان کے تئیں نرم گوشہ نہیں رکھتے ۔ ہم کوئی بھکاری نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے کہی۔

Pakistan would give befitting response to any Indian aggression: Finance minister Ishaq Dar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں