نظام کالج گراؤنڈ پر 12 جولائی کو حکومت تلنگانہ کی دعوت افطار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

نظام کالج گراؤنڈ پر 12 جولائی کو حکومت تلنگانہ کی دعوت افطار

حیدرآباد
منصف نیو زبیورو
ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نظام کالج گراؤنڈ پر دعوت افطار کا انععقاد12جولائی کو کیاجائے گا۔ قبل ازیں چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے8جولائی کو دعوت افطارکے انعقاد کا اعلان کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو ان دنوں تلنگانہ ریاست میں ہریتا ہرم( شجر کاری پروگرام) میں مصروف ہیں ، اس لئے دعوت افطار کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ محمد محمود علی نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ماہ رمضان میں مختلف فلاحی اسکیمات کے لئے26کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ اس رقم میں سے شہر حیدرآباد کی100مساجد میں دعوت افطار کا انتظام ، موذنوں اور ائمہ کو ماہانہ فی کس1000روپے ہدیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں میں دعوت افطار کا اہتمام کیاجائے گا ۔ حکومت نے ایک لاکھ95ہزار غریبوں کو فی خاندان2ساڑیاں اور کرتا پائجامہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اندورن چند ریوم انہیں ملبوسات دئیے جائیں گے ۔ حکومت مسلمانوں اور ایس ٹی طبقہ کو12فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد قانونی طور پر مسلمانون اور ایس ٹی طبقہ کو12فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے ۔ پریس کانفرنس میں رکن قانون ساز کونسل ایم سرینواس ریڈی اور ٹی آر ایس کے قائد خواجہ عارف الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

Telangana govt. to host Dawat-e-Iftar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں