شمالی سینائی میں مصری فوج کے فضائی حملے - 36 جنگجو ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

شمالی سینائی میں مصری فوج کے فضائی حملے - 36 جنگجو ہلاک

قاہرہ
یو این آئی
مصر کے شمالی سینائی میں فوج کے فضائی حملے میں کم سے کم36شدت پسند ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ شمالی صوبے سینائی کے جنوبی شیخ جوید اور رافا کے پاس کل شدت پسندوں کو نشانہ بناکر کیے گئے فضائی حملے مٰں کم سے کم 36شدت پسند مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سینائی میں ہلاک کئے جانے والوں کا القاعدہ کی حمایت یافتہ انصار بیت المقدیس( ایبی ایم) گروپ سے تعلق ہے ۔ ہوائی حملے کے کچھ ہی گھنٹے بعد صدرعبدالفتاح السیسی نے شمالی سینائی کا دورہ کیا اور کہا خہ سینائی میں حالات اب مستحکم ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی سینائی جزیرہ نما میں داعش سے متعلق جنگجوؤں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان جدو جہد میں چہار شنبہ سے اب تک205جنگجو مارے گئے ہیں۔ جولائی2013میں سابق صدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد سے مصر میں دہشت گردوں کی سر گرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ مصر کے فوجی پس منظر کے حامل صدر ریلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کل شورش زدہ علاقہ جزیرہ سینائی کا دورہ کیا۔ فوجی وردی زیب تن کررہی تھی ۔ ملک کا صد ر منتخب ہونے کے بعد صدر السیسی کو پہلی بار فوجی یونیفارم میں دیکھا گیا ہے ۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مصر اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔ صدر السیسی نے جزیرہ سینا کے دورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر کو جزیرے میں ہونے والی دہشت گردوں کی کارروائیوں اور ان کے رد عمل میں فوجی آپریشن کے بارے میں تفصیل دی گئی ۔ خیال رہے کہ صدر السیسی نے جزیرہ سیناء کا ایک ایسے وقت میں دورہ کیا ہے جب وہاں پر دو روز قبل ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں الشیخ زوید اور رفح کے مقامات پر کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔ ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔ اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے کہا کہ جن شدت پسندوں نے گزشتہ ہفتے شمالی سیناء میں فوجی چوکیوں پر بزدلوں کی طرح چھپ کر حملہ کیا وہ جزیرے میں اسلامی حکومت کے قیام کاخواب دیکھ رہے ہیں لیکن ہماری بہادر افواج نے شدت پسندوں کو ناقابل یقین جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ اس موقع پر مصر صدر نے فوج کے ہاتھوں برطرف کئے گئے منتخب صدر محمد مرسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی مذہبی فاشٹ تھے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ جزیرہ سینا میں خلافت اسلامی کے قیام کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ پچھلے دو سال سے وہ جریزہ نما سینا میں طاقت کے استعمال کی کوشش کررہے ہیں مگر مصری فوج نے ان کی سازشیں ناکام بنادی ہیں ۔ صدر السیسی نے کہا کہ گزشتہ چہار شنبہ کو فوج کی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد200سے زیادہ تھی۔

Egypt Says Its Forces Killed Scores of Militants in Sinai Battle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں