سعودی عرب میں مفرور دہشت گرد کو گولی مار دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

سعودی عرب میں مفرور دہشت گرد کو گولی مار دی گئی

ریاض
آئی اے این ایس
ایک دہشت گرد جو سعودی عرب کے شہر طائف میں دھاوے کے دوران فرار ہوگیا تھاوہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا ۔ وزارت داخلہ نے آج یہ بات بتائی ۔ یوسف عبداللطیف شباب الغامدی ہفتہ فائرنگ کے تبادلہ میں اس کے ٹھکانہ پر مارا گیا ۔ اس نے خود کو حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ عرب نیوز نے وزارت کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ الغامدی جمعہ کے دن اس وقت مکہ صوبہ طائف شہر کے ایک مکان سے جب دھاوا بولا گیا تھا فرار ہوگیا، جس کے دوران اس کے تین ساتھیوں کو پکڑلیا گیا ۔ سیکوریٹی افواج نے اسلامی اسٹیٹ کے پر چموں سائلنسر لگی ہوئی بندوقوں اور کمپیوٹرس کو مکان سے ضبط کرلیا ۔ سعودی عرب نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز اس وقت کردیا جب آئی ایس کے دہشت گردوں نے سیکوریٹی افواج کے خلاف حملوں کا آغاز کیا ۔ اس دوران دو دھماکے بھی کئے گئے جس کا نشانہ ملک کے مشرقی علاقہ میں واقع شیعہ مساجد تھے۔

Saudi police kills fugitive ISIL suspect

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں