باون ہزار عہدوں پر تقررات - وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا وعدہ پورا نہیں ہوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

باون ہزار عہدوں پر تقررات - وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا وعدہ پورا نہیں ہوا

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا کہ جولائی میں25ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کے پیش نظر نوجوانوں نے پبلک سرویس کمیشن امتحانات کی تیاری شروع کردی تھی لیکن تا حال اس سلسلہ میں کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ یوم تاسیس آندھرا پردیش کی تقریب گزشتہ ماہ منعقد کی گئی تھی جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جولائی سے دسمبر تک کنٹراکٹ ملازمین کی خڈمات کو بھی باقاعدہ بنادیا جائے گا۔ ریاست بھر میں1,07,000جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ یہ اطلاع گزشتہ سال2جون کو تاسیس تلنگانہ کے موقع پر مختلف محکمہ جات نے فینانس ڈپارٹمنٹ کو فراہم کئے تھے ۔52ہزار جائیدادوں کو فی الفور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ حکومت چاہتی تھی کہ پولیس اور انجینئرنگ شعبہ میں پہلے جائیدادوں پر تقرر کیاجائے ۔ سب سے پہلے3600جائیدادیں پولیس ڈپارٹمنٹ کے کانسٹبلس و ڈرائیورس کو پر کرنے کی ہدایت دی گئی لیکن یہ کام بھی ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ واٹر گرڈ پروگرام جو35ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے رو بعمل لایا جانے والا ہے جس کے تحت ہر گھر کو پانی فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ محکمہ میں بڑے پیمانہ پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے اس تعلق سے بھی عمل نہیں کیا۔ صدر نشین گھنٹا چکرا پانی نے بتایا کہ حکومت مقامی غیر مقامی تحفظات ، زونس کی تقسیم اور عمر میں راحت دینے کے فیصلہ پر ہنوز غور کررہی ہے ۔ واٹر گرڈ پروگرام کے تحت فی الوقت1,238جائیدادیں پر کی جائیں گی۔ محکمہ جنگلات میں3,174مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ٹیچرسکے لئے ڈسٹرکٹس سلکشن کمیٹی نے12,306عہدوں پر تعیناتی کی رپورٹ پیش کی جب کہ24,816مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔

TSPSC Recruitment 2015-52000 Govt jobs in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں