وزیراعظم مودی کا جمعہ 17 جولائی کو دورہ جموں و کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

وزیراعظم مودی کا جمعہ 17 جولائی کو دورہ جموں و کشمیر

جموں
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی 17جولائی کو جموں و کشمیر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ سرکردہ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم آنجہانی کانگریس قائئد گردھاری لال ڈوگرا کے کے صد سالہ یوم پیدائش تقاریب میں شرکت کے لئے 17جولائی کو جموں کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ ڈوگرا ایک قد آور کانگریس لیڈر تھے جن کا جموں کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق تھا ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ڈوگراکی دختر سے شادی کی ہے۔ سرکاری ذرائع کایہ بھی کہنا تھاکہ وزیر اعظم اپنے اس دورہ کے دوران جموں و کشمیر کے لئے تقریبا70ہزار کروڑ روپے کے میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کرسکتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ایسا اعلان کیاجاتا ہے تو یہ جموں و کشمیر کے لئے اب تک کا سب سے بڑ ایکمشت مالی پیکیج ہوگا ۔ توقع ہے کہ مودی جموں ریجن کے لئے ایمس( آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس) کا بھی اعلان کریں گے ۔ احتجاج اور مظاہروں کے بعد ریاستی حکومت نے توقع ہے کہ جموں ریجن میں ایمس کا قیام عمل میں لایاجائے۔ مرکز نے وادی کشمیر کے لئے پہلے ہی ایمس اور جموں ریجن کے لئے ایک آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم اسی دن دہلی واپس ہوجائیں گے ۔

PM Narendra Modi to Visit Jammu and Kashmir on July 17

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں