اسپائک ایرو اسپیس کا نیا سوپر سانک طیارہ - 3 گھنٹہ میں نیویارک تا لندن پرواز ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

اسپائک ایرو اسپیس کا نیا سوپر سانک طیارہ - 3 گھنٹہ میں نیویارک تا لندن پرواز ممکن

Spike-Aerospace-S-512-Supersonic
بوسٹن
پی ٹی آئی
نیویارک سے لندن صرف تین گھنٹے میں پرواز کرنے والا سوپر سانک(آواز کی رفتار سے تیز)لکژری( پرتعیش) طیارہ انجینئروں کی ایک ٹیم جن میں ہندوستانی نژاد انجینئر بھی شامل ہے یہاں تیار کررہی ہے ۔ بوسٹن میں قائم کمپنی اسپائک ایرو اسپیس کاS-512سوپر سانک جیٹ طیارہ سال2013میں متعارف کیا گیا لیکن حال ہی میں کمپنی نے طیارہ کے ڈیزائن کو مزید عصری بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان میں کہا گیا کہ عصری ڈیزائن تیز ترین طیارہ کو مزید تیز رفتار بنادے گا ۔ اس نے دعویٰ کیا کہS-512طیارہ کی اعلیٰ ترین رفتار میاک1۔8(2025) کلو میٹر فی گھنٹہ جو آواز کی رفتار سے1۔8گنا تیز رہے گی تک ہوسکتی ہے ۔ اتنی برق رفتاری سے مسافر شاپنگ اور تفریح طبع کے لئے پیرس سے دبئی جاکر ڈنر( عشائیہ) کے لئے واپس پیرس آسکتے ہیں ۔ طیارہ کے نئے ڈیزائن کردہ ڈیلٹا پنکھ کی مدد سے سوپر فاسٹ (برق رفتار) سفر میں مدد ملے گی ۔ سینئر انجینئر انوتوش موسیزا نے یہ بات بتائی۔

Supersonic Jet Could Fly People from NYC to London in 3 Hours

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں