ہند و ترکمانستان کے مابین سات معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

ہند و ترکمانستان کے مابین سات معاہدوں پر دستخط

اشک آباد(ترکمانستان)
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور وسطی ایشیا کے جمہوریہ ترکمانستان کے مابین تعلقات میں ارتباط ایک اہم پہلو ہے ۔ مودی نے ترکمانستان کے صدر گوربانگولی بری محمدو کے ملاقات اور بات چیت کے بعد کہا کہ ارتباط دونوں ملکوں کے لئے ترجیحی شعبہ ہے ۔ اگر ہم ایران کے راستہ سے آئیں تو وسطی ایشیا میں اشک آباد پہلا دارالحکومت ہوگا ۔ وزیر اعظم نے تجارت اور حمل و نقل کے معاہدے میں اشک آباد کے شامل ہونے اور ہندوستان کی تائید کرنے پر ترکمانستان سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وسطی ایشیائی ملک بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹراہداری کار کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان، ترکمانستان ، ایران، ریل رابطہ اور( ایران میں) چاہ بہار بندرگاہ میں ہندوستان کی مجوزہ سرمایہ کاری جیسے اقدامات سے ان ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ مضبوط ہوگا ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ترکمانستان دہشت گردی سے مقابلہ کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اقتصادی تعلقات میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ہنودستان کے دورہ کنندہ وزیر اعظم نے اشک آباد کے ساتھ قدیم اور گہرے ثقافتی تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔

ایجنسی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان ہندوستان یعنی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے شرکا تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے تیار ہیں، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیںَ یہ بیان ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمد وو نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں دیا ۔ صدر ترکمانستان کے مطابق اس منصوبے کو عملی شکل دئے جانے سے رکن ممالک کو معاشی فائدہ ملے گا اور عواموں کے درمیان روابط زیادہ قرب ہوجائیں گے ۔ ترکمانستان کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کی بدولت افغانستان کو گیس کی ترسیل کے عوض ایک ار ب ڈالر ملے گا اور ملک میں بارہ ہزار سے زیادہ آسامیاں پیدا کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم ہند نے نشاندہی کی ہے کہ ہندوستان تاپی منصوبے پر جلداز جل عمل درآمد کے حق میں ہے ، نریندر مودی کے مطابق اس سے خطے میں خوشحالی پیدا کی جاسکے گی۔
یو این آئی کے بموجب ہندوستان اور ترکمانستان نے آج سرحد پار سے لاحق خطرہ جیسے دہشت گردی، منظم جرائم اور غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اپنی کوششوں میں شدت پیدا کرنے سے اتفاق کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترکمانستان کے صدر گوربانگولی بری محمدو کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے دوران یہ معاہدہ طئے پایا۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت ہوئی۔

India, Turkmenistan sign seven agreements; PM Modi indicates for early operation of TAPI project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں