ہیتھرو ایرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر پر بطور ہرجانہ ملکہ برطانیہ کو لاکھوں پاؤنڈز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

ہیتھرو ایرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر پر بطور ہرجانہ ملکہ برطانیہ کو لاکھوں پاؤنڈز

لندن
پی ٹی آئی
کوئی ایلز بیتھ دوم700ملین پاؤنڈس ہرجانہ اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والی واحد شخصیت ہوسکتی ہیں بشرطیکہ آواز سے محفوظ ونڈ سر کیسل کے قریب برطانیہ کے ہیتھروایرپورٹ کا تیسرا رن وے شروع ہوجائے ۔89سالہ ملکہ جو اپنا بیشتر وقت ہفتہ کے اواخر ونڈسر میں گزارتی ہیں وہ لاکھوں پاؤنڈس معاوضہ کی حقدار ہوسکتی ہیں ۔ کیونکہ ہیتھرو کے تیسرے رن وے سے ان کو شور شرابہ ہوسکتا ہے۔ سنڈے ٹائمس نے آج یہ اطلاع دی ۔900سالہ قدیم کیسل( قلعہ) جہاں10حکمرانوں بشمول ہنریVIIIاور چالسIکے مدفن ہیں ، یہ سب سے قدیم ترین دنیاکا سب سے بڑا کیسل ہے جس کا رقبہ13ایکڑ پر محیط ہے۔ علاوہ ازیں ملکہ کی سرکاری قیامگاہ بھی ہے اور یہ قلعہ(محل) ہر سال ہزاروں افراد کو دورہ کے لئے راغب کرتا ہے اور یہ شور شرابہ والے جزیرہ کے قرب ہے اور کہاجاتا ہے کہ تیسرا رن وے تعمیر ہونے پر یہاں زیادہ شوربڑھ جائے گا ۔ حکومت کی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ ہیتھرو لندن ایر پورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیرسے شور شرابے میں مزید اضافہ ہوجائے گا جہاں24گھنٹے طیاروں کی پروازیں اور آمد کا سلسلہ رہے گا جس سے یہ شور شرابہ کا علاقہ بن جائے گا۔

Queen could get millions to soundproof Windsor Castle from third runway

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں