سنگاپور کی کمپنیاں آندھرا کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کی خواہشمند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-22

سنگاپور کی کمپنیاں آندھرا کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کی خواہشمند

سنگاپور
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے سنگا پور کی2ٹاؤن شپ تعمیری کمپنیوں کی جانب سے بولی لگائے جانے کا امکان ہے ۔ اسینڈاس ۔ سنگبرج اور سیمب کارپ ڈیولپمنٹ نے سٹی پراجکٹ کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے لئے ماسٹر پلان سنگا پور کی جانب سے آندھرا پردیش حکومت کو کل حوالے کیا گیا۔ امراوتی شہر کے ماسٹر پلان کا بلو پرنٹ سنگا پور کی سربانا جورونگ نے ڈیزائن کیا جس میں استعمال اراضی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے16۔9مربع کلو میٹر کا اسٹارٹ اپ ایریا تجویز کیا گیا جب کہ دارالحکومت کا کل رقبہ7,000مربع کلو میٹر ہوگا۔ پہلے مرحلہ کا بلو پرنٹ،جو7,233مربع کلو میٹر پر محیط ہے ، مارچ میں حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا جب کہ125مربع کلو میٹر پر محیط دوسرے مرحلے کا بلو پرنٹ مئی میں دیا گیا ۔ اسٹریٹ ٹائمس کے حوالے سے اسینڈاس ، سنگبرج کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو منوہر کھیتان نے کہا کہ ہمیں جب بھی دستیاب ہوگا ہم ماسٹر پلان کا مطالعہ کریں گے تاکہ ان علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے جہاں ہم ممکنہ طور پر شہری تعمیر میں شرکت کرسکتے اور اپنی مہارت کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ کھیتانی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی اسینڈاس سنگبرج کے لئے ایک کلیدی مارکٹ رہا ہے اور کمپنی کے لئے ہندوستان میں اپنی موجودگی کو پختہ کرنے کے لئے آندھرا پردیش ایک زبردست موقع ہے ۔ سیمب کارپ ڈیولپمنٹ نے 7ہندوستانی ریاستوں بشمول آندھرا پردیش میں3,300میگاواٹ سے زائد تھرمل اور قابل تجدید توانائی کے اثاثوں میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو کیلون ٹیو نے یہ بات کہی۔ مشترکہ منصوبے امراوتی کی تعمیر کا2050ء تک احاطہ کریں گے ۔ سنگا پور کے سیکنڈ منسٹر برائے تجارت و صنعت ایس ایشورن نے کل راجمندری میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو تین مرحلوں پر مشتمل حتمی ماسٹر پلان حوالے کیا تھا۔ ریاستی حکومت اب تعمیراتی کمپنی کا انتخاب کرے گی۔ ایشورن نے کہا کہ ماسٹر پلانس کی تکمیل وقت مقررہ پر ہوگئی اور سنگاپور اس کے نفاذ میں مدد کرنے کا خواہاں ہے ۔ اسٹریٹ ٹائمس نے ایشورن کے حوالے سے کہا کہ اس اشتراک نے سنگا پور کمپنیوں کے لئے ہندوستان اور آندھرا پردیش میں زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کردیے ہیں ۔

Singapore presents final master plan of Andhra capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں