چین - برکس ممالک کے بین الاقوامی بنک کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-22

چین - برکس ممالک کے بین الاقوامی بنک کا افتتاح

شنگھائی
پی ٹی آئی
ترقی پذیر معیشتوں میں انفراسٹرکچر شعبہ کو فروغ دینے سرمایہ فراہم کرنے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے ایک متبادل کے طور پر برکس( بی آر آئی سی ایس) ملکوں کی جانب سے قائم کردہ100 بلین امریکی ڈالر مالیتی ایک نئے بینک کا آج یہاں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ چین کے مالیتی دارالحکومت میں نیوڈیولپمنٹ بینک( این ڈی بی) کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں چین کے وزیر فینانس لودجیوی، شنگھائی کے میئر یانگ زیونگ اور بینک صدر نشین کے وی کامتھ نے شرکت کی ۔ پہلے پانچ سال کے لئے مقرر کردہ صدر نشین67سالہ کامتھ نے بتایا کہ نئے بینک سے وابستہ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا نہیں ایقان ہے ۔ ہندوستان کی بڑی خانگی بینک آئی سی آئی سی آئی کے سابت ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ رکن ملکوں کو چاہئے کہ وہ قریبی تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ارکان کو بغور سماعت کریں گے ۔ اور انہیں معیاری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ خصوصیت کے ساتھ رکن ملکوں میں انفراسٹرکچر پراجکٹس کو مالیہ فراہم کرنے کی کوششوں کے بیچ 8جولائی کو روسی شہر اوفا میں برکس کی ساتویں چوٹی کانفرنس کے دوران رکن ملکوں برازیل، روس، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ کئی بلین ڈالر مالیتی بینک کا آغاز کیا گیا۔ بینک کے افتتاح کے بعد ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے چینی وزیر فینانس لوو نے کہا کہ این ڈی بی موجودہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو صحت مندانہ طریقہ پر مدد کرے گا اور حکمرانی کے طریقہ کار میں اختراعیت کی کھوج کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے قیام کا مقصد ایسے ملکوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے فوری مطالبہ اور اس سے آگے ضرورتوں کی تکمیل کرنا ہے ۔ ابتدا میں این ڈی بی کا مشغول سرمایہ50بلین امریکی ڈالر ہوگا اور آئندہ دو سال کے دوران100بلین امریکی ڈالر تک توسیع دی جائے گی ۔ شروع کئے جانے والے سرمایہ میں برکس کا ہر رکن ملک مساوی حصہ لے گا۔ برکس کے ملکوں کی آبادی دنیا کی جملہ آبادی کا42۔6فیصد پر مشتمل ہے اور رقبہ کے لحاظ سے تقریبا ایک تہائی علاقہ ہے۔ ان ملکوں کی مجموعی پیداوار عالمی پیداوار کا پانچواں حصہ ہے ۔ برکس ملکوں میں انفراسٹرکچر اور ترقیاتی پراجکٹس کے لئے سرمایہ فراہمی کے لئے امریکی زیر قیادت عالمی بینک اور آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں کا ہم پلہ ادارہ قائم کرنے کا تصور پیدا ہوا تھا ۔ بینک کے انتظامیہ میں ہر ملک کو بلا لحاظ جی ڈی پی مساوی حق حاصل رہے گا ۔ این ڈی بی کو چین کی جانب سے قائم کردہ50بلین ڈالر مالیتی اشیاء انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا تعاون حاصل رہے گا ۔ جس میں ہندوستان اور دیگر56ممالک شریک ہیں ۔ این ڈی بی کے قیام کا عالمی بینک کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

New Brics bank in Shanghai to challenge major institutions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں