یو این آئی
بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکمراں سماج وادی پارٹی اتر پردیش میں حکومت نہیں بلکہ گینگ چلا رہی ہے ۔ پارٹی کے مہا سمپرک ابھیان کے سلسلہ میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اتر پردیش میں اکھلیش یادو کی زیر قیادت سماج وادی پارٹی حکومت کو نکال باہر کیا جائے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ نہ صرف عام لوگ بلکہ صحافی آئی پی ایس آفیسرس اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی سماج وادی پارٹی حکومت میں اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے یہ الزام بھی لگایا کہ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی اس بد عنوان حکومت کی خاموش تائید کررہے ہیں ۔
SP is running a gang, not govt: Amit Shah
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں