پی ٹی آئی
نتیش کمار کی جانب سے ہفتہ کے دن منعقد ایک افطار پارٹی میں لالو پرساد اور کانگریس قائدین نے شرکت کی۔ ریاستی کانگریس صدر اشوک چودھری کانگریس رکن اسمبلی سندیپ سنگھ اور دیگر پ ارٹی قائدین نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ ون اننے مارگ میں منعقدہ اس دعوت افطار میں شرکت کی۔ ایک ٹوپی پہنے کمار نے بہترین انداز میں مہمان نوازی کی اور نماز کے لئے ایک علیحدہ قطعہ مہیا کیا ۔ سونیا گاندھی کی جانب سے منظم کی جانے والی افطار پارٹی میں شرکت کے تئیں پوچھے جانے پر کمار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سونیا گاندھی کی جانب سے13جولائی کو دہلی میں منعقدکی جانے والی افطار پارٹی میں کون شرکت کرنیو الے ہیں اور کون نہیں ۔ تاہم میں تو اس پارٹی میں شرکت کرنے والا ہوں۔
Lalu Prasad, Congress leaders attend Nitish Kumar's Iftar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں