جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ 35A کو چیلنج کرنے کا فیصلہ - آر ایس ایس مفکرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ 35A کو چیلنج کرنے کا فیصلہ - آر ایس ایس مفکرین

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سے وابستگی رکھنے والے مفکرین کا ایک گروپ دستور کی دفعہ35Aکو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس دفعہ نے حکومت جموں و کشمیر کو مستقل شہریوں کے لئے خصوصی مراعات اور حقوق دینے کا اختیار دیا گیا ہے تاہم دیگر کو جو حقیقی دعوے رکھتے ہیں انکار کا بھی ھق دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر اسٹڈی سنٹر نامی اس گروپ نے بتایا کہ دفعہ35A دستور میں1954میں صدارتی احکامات کے ذریعہ شامل کیا گیا جب کہ یہ دستور کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے اور اس میں پارلیمنٹ بھی ترمیم نہیں کی گئی ہے ۔ اس لئے یہ دفعہ غیر دستوری ہے جو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر شامل کیا گیا ہے ۔ اس گروپ کے ڈائرکٹر اشوتوش بھٹناگر نے امید ظاہرکی کہ سپریم کورٹ اس معاملہ کا از خود نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کرے گی۔ تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو گروپ عدالت بالا سے رجوع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دستوری ماہرین پر مشتمل ایک گروپ تیار گیا ہے جو اس مسئلہ کا گہرائی سے مطالعہ کررہا ہے ۔ اس کے بعد یقینی طور پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر عدالت سے خواہش کی جائے گی کہ اس غیر دستوری قانون کو ہٹانے میں مداخلت کی جائے ۔

RSS Think-tank to challenge Article 35A in SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں