بین ریاستی انسداد دہشت گردی انٹلی جنس نظام کی اشد ضرورت - آسام وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

بین ریاستی انسداد دہشت گردی انٹلی جنس نظام کی اشد ضرورت - آسام وزیر اعلیٰ

گوہاٹی
پی ٹی آئی
شمال مشرقی خطوں میں شورش پسندی اور بغاوت جیسے مسائل سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک بین ریاستی انسداد دہشت گردی انٹلی جنس نظام تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے ، آسام وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی ۔ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بشمول شمال مشرقی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کل جماعتی سیکوریٹی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف محاذ آرائی کے لئے ایک بین ریاستی ڈھانچہ تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ انٹلی جنس کی شراکت میں تعاون باہمی کو فروغ دیا جائے اور ہمسایہ ریاستوں یا ملکوں میں جاری سرگرمیوں خی نگرانی اور ان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی جاسکیں۔ عسکریت پسندوں کو کچلتے ہوئے امن و امان کی فضا کو بحال کرنے کی فکر کو عام کیاجائے ۔

Need to set up inter-state anti-terrorism intelligence system Assam CM Tarun Gogoi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں