پارلیمنٹ کے مانسون سشن میں تنازعات پر بحث متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

پارلیمنٹ کے مانسون سشن میں تنازعات پر بحث متوقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس مباعث توقع ہے کہ بڑے پیمانہ پر تنازعات میں گھرے بی جے پی چیف منسٹروں، وزرا کے اطراف ہی مرکوز ہونے کا اندیشہ ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کا21جولائی سے آغاز عمل میں آرہا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اسکامس کے مسائل اور ان تنازعات کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی جن میں بی جے پی کے چیف منسٹرس شیوراج سنگھ چوہان، وسندرا راجے سندھیا اور رمن سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ للت مودی تنازعہ، ویاپم اسکام، ذات پات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ اور مہاراشٹرا کے وزراء پر عائد بد عنوانی کے الزامات پر حکومت کو گھیرنے کی اپوزیشن کی تیاری اور ان معاملوں پر حکمراں بی جے پی کے جارحانہ رخ کے پیش نظر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے پورے آثار ہیں ۔ مودی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے فوراً بعد پہلے للت مودی تنازعہ اور پھر مدھیہ پردیش کے ویاپم اسکام کے سلسلے میں بی جے پی اور اپوزیشن کے مابین جس طرح کی تکرار نظر آئی ہے، اس کا21جولائی سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس پر اثر پڑنا لازمی ہے جس سے اس سیشن کے دوران اہم بلوں کے پاس کرانے کی حکومت کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں بہار میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر اس اجلاس کے دوران حکمراں طبقہ اور اپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ضائع کرنا نہیں چاہیں گے۔ للت مودی معاملے میں اپوزیشن خصوصاً کانگریس وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ویاپم اسکام کے پھر سے شہ سر خیوں میں رہنے کے سبب یہ مسئلہ پیچھے چھوٹ گیا ہے لیکن کانگریس پارلیمنٹ اجلاس کے دوران للت مودی تنازعہ پر حکومت کے گھیرنے اور سشما سوراج اور وسندراراجے کے استعفیٰ کا مطالبہ پر زور ڈھنگ سے اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کو بد عنوان وزراء کو باہر کا راستہ دکھانا ہوگا۔ ویاپما سکام کے سلسلے میں اپوزیشن دیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے ۔ چو طرفہ دباؤ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اس معاملہ کا سی بی آئی سے جانچ کرانے پر رضا مند ہوجانے کے بعد سپریم کورٹ نے اس اسکام اور اس سے متعلق ہلاکتوں کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی ہے لیکن اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہونا طے ہے ۔ حکومت نے اقتصادی، سماجی اورذات پات پر مبنی مردم شماری کے کچھ اعداد و شمار حال ہی میں جاری کئے لیکن ذات پات سے متعلق اعداد و شمار نہیں بتائے جانے پر کچھ پارٹیوں نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے ۔ ان پارٹیون کا الزام ہے کہ حکومت بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ اعداد و شمار چھپا رہی ہے ۔ مہاراشٹر کی وزیر پنکجا منڈے پر عائد بد عنوانی کے الزام اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ کے چاول اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی اپوزیشن کی جانب سے سوال اٹھانے کے آثار ہیں ۔ دوسری طرف جواباً بی جے پی جو ہماچل پردیش کے کانگریسی چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ کی غیر محسوب دولت کے معاملہ کو اٹھانے کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ تریپورہ سے بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی ایم سے تعلق رکھنے والے چیف منسٹر مانک سرکار کے خلاف بی جے پی اور کانگریس چٹ فنڈ اسکام میں گھیرنے کی کوشش کریں گے ۔ اتر پردیش میں لااینڈ آرڈر کا مسئلہ، صحافی کا قتل، چیف منسٹر دہلی اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری کشمکش پر بحث کی توقع ہے ۔ پارلیمنٹ کے پچھلے کسی اجلاس کے مقابلہ اس سال کے مانسون اجلاس میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ریاستی چیف منسٹروں پر بحث ہوگی ۔ چیف منسٹر اڈیشہ نوین پنٹنائک، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور ان کے کئی کابینی رفقاء و ارکان پارلیمنٹ کے شاردا اسکام میں ملوث ہونے پر بحث بھی کی جاسکتی ہے ۔

Parliament monsoon session to begin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں