ہند اور کرغستان کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

ہند اور کرغستان کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط

بشکیک(کرغستان)
پی ٹی آئی
دنیا تمام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے فروغ پاتے رجحان پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان اور کرغستان نے آج دفاعی تعاون اور سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کے بشمول4معاہدوں پر دستخط کئے ۔ جب کہ بین الاقوامی دہشت گردی اور دیگر جرائم کا مقابلہ کرنے پر بھی ایک معاہدہ پر دستخط کرنے پر فوری غور کرنے رضا مندی ظاہر کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی جو وسط ایشیا کے چھ ملکوں کا8روزہ دورہ کے ایک حصہ بطور کل رات یہاں پہنچے، نے دہشت گردی اور انتہا پسندی جسے انہوں نے ماورائے سرحد خطرہ قرار دیا ، کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ صدر کرغستان الماس بیگ اتم بایوف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقہ میں در پیش چیلنجس کے دور میں دونوں ملک پر امن اور محفوظ ہمسایہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جس کی کوئی سرحد نہیں سے مقابلہ کرنے ہمارے مفاد مشترکہ ہیں۔ دستخط کئے گئے معاہدوں میں ایک معاہدہ دفاعی تعاون اور کلچر بھی شامل ہے ۔ دو یادداشت مفاہمت دونوں ملکوں کے الیکشن کمیشنوں کے مابین تعاون اور معیارات کے شعبہ میں تعاون پر بھی دستخط کیے گئے ۔ بعد ازاں جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں انتہا پسندی ، بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے علاقہ اور دنیا میں فروغ پاتے رجحانات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی دہشت گردی اور دیگر جرائم کا مقابلہ کرنے پر ایک معاہدہ پر فوری غور کرنے رضا مندی ظاہر کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علاقہ کے تمام پانچ ملکوں کے دورہ سے وسط ایشیا کے ساتھ نئی سطح کے تعلقات کودی جانے والی اہمیت کااظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان اس ویژن کا کلیدی حصہ ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ باہمی دفاعی تعلقات مضبوط ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشق کھنجار 2015ابھی تکمیل پائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سالانہ بنیاد پر مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیے ہیں۔ دفاعی معاہدہ پر دستخط کرنے کا مقصد دفاع ، سیکوریٹی، فوجی تعلیم و تربیت میں باہمی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ اس کا مقصد فوجی مبصروں اور انسٹرکٹروں کا تبادلہ بھی ہے ۔

PM Modi signs 4 agreements with Kyrgyzstan; cooperation on combating terrorism likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں